• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر میں حقیقی فرق کیا ہے، وسیم اکرم نے بتا دیا

by sohail
مئی 14, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بالر اور کپتان وسیم اکرم نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کے تقابل کی بحث میں اپنا تفصیلی نکتہ نظر بتا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ کوہلی کو باؤلنگ کراتے ہیں تو ان کے آؤٹ ہونے کے امکانات سچن ٹنڈولکر سے بہت زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ویرات اگرچہ جدید دور کا ایک عظیم کھلاڑی ہے لیکن بلے باز کے طور پر اس کا رویہ بہت جارحانہ ہے جبکہ سچن ایک پرسکون مزاج کے ساتھ جارحانہ بلے بازی کیا کرتے تھے۔

پورے کیرئیر میں ٹنڈولکر کو ایک بار روتے دیکھا، سارو گنگولی

بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر روبیل حسین کی ویرات کوہلی سے لڑائی کیوں ہوئی؟

سچن ٹنڈولکر کی بات پر ثقلین مشتاق نے ان سے معافی مانگ لی

 آکاش چوپڑہ کے یوٹیوب چینل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ہی عظیم بلے باز ہیں اور ان دونوں کا ایک دوسرے سے تقابل کرنا بہت مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں سچن کو غصہ دلانے کی کوشش کیا کرتا تھا تو وہ ٹھنڈے مزاج سے کھیلتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اسے آؤٹ کرنا مشکل تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اس کے برعکس اگر کوہلی کو طیش دلایا جائے تو ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے حواس پر قابو نہ رکھ سکے اور بالر کو سبق سکھانے کی کوشش کرے، اس صورتحال میں بلے باز کے آؤٹ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ویرات کوہلی آخرکار ٹنڈولکر کا 49 ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ ٹوڑ دیں گے کیوں کہ ایک روزہ میچ میں اس وقت ان کی سنچریوں کی تعداد 43 تک پہنچ چکی ہے۔

وسیم اکرم کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ویرات کوہلی ون ڈے میچز میں 50 سنچریاں بنانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے بلے باز بن جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات اپنی تکنیک کے باعث بالرز کے لیے ڈراؤنا خواب ہے، وہ میدان بطور قائد اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ویرات بہت سارے ریکارڈ توڑ دے گا لیکن ٹنڈولکر نے بے تحاشہ ریکارڈ قائم کیے ہیں اور مجھے شک ہے کہ کوہلی شاید ہی یہ تمام ریکارڈ توڑ سکے۔

Tags: سچن ٹنڈولکروسیم اکرمویرات کوہلی
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس شاید کبھی ختم نہ ہو اور دنیا کو اس کے ساتھ جینا پڑے، عالمی ادارہ صحت

مریم نواز اور ارتغرل غازی ایک جیسی قائدانہ خصوصیات کے مالک ہیں، حنا پرویز بٹ

چینی ہیکرز کورونا سے متعلق امریکی تحقیق چرا سکتے ہیں، امریکی حکام نے خبردار کر دیا

ایمازون جنگل کی کٹائی نہ روکی گئی تو وائرس کا اگلا حملہ یہاں سے ہو سکتا ہے، ماہر ماحولیات

کورونا ویکسین پر پہلا حق کس کا ہوگا؟ امریکہ اور فرانس میں جھگڑا شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In