• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارت میں پیدل چلنے والی خاتون نے بچی کو جنم دینے کے بعد 160 کلومیٹر سفر طے کیا

by sohail
مئی 14, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں پیدل سفر کرنیوالی خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد اسے گود میں لے کر 160 کلومیٹر کا سفر طے کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے خاوند اور چار بچوں کے ہمراہ مہاراشٹرا کے شہر ناشک سے قریبی ریاست مدھیہ پردیش اپنے گاؤں جانے کے لیے پیدل سفر پر روانہ تھی، اس نے راستے میں ایک بچی کو جنم دیا، چند دنوں بعد مدھیہ پردیش کی ایک چیک پوسٹ پر اہلکار کویتا کنیش نے خاتون کو روکا تو مکمل کہانی سامنے آ گئی۔

بھارت میں بھوک سے بچنے کیلئے گھروں کو جانیوالے 14 مزدور ٹرین کے نیچے آ گئے

بھارت میں لاک ڈاؤن سے جڑا ایک اور المیہ، 12 سالہ بچی پیدل چلتے چلتے دم توڑ گئی

کویتا نے بتایا کہ خاتون نے بچی کوجنم دینے کے بعد بمشکل ڈیڑھ سے دو گھنٹے آرام کیا، اس خاندان کے پاس نہ کوئی رقم تھی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ جس پر وہ اپنے آبائی گھر جا سکیں، اس دوران کسی مسافر گاڑی نے بھی انہیں ساتھ لیجانے کیلئے لفٹ نہیں دی۔

انہوں نے بتایا کہ چیک پوسٹ تک پہنچنے سے 4 روز قبل 5 مئی کو بچی کی پیدائش ہوئی تھی، کنیش کے مطابق ناشک میں بسنے والے خاندان کے پاس کوئی رہائش نہیں تھی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار کی بندش کے باعث انہیں مجبوراً شہر چھوڑ کر اپنے گاؤں روانہ ہونا پڑا۔

کنیش نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے خاتون کے لیے علاج و قرنطینہ سینٹر میں رہائش کا انتظام کرایا۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد بڑے شہروں میں کام کرنیوالے لاکھوں مزدور روزگار ختم ہونے کے بعد شہروں سے اپنے گاؤں جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث لاکھوں خاندان کئی سو کلومیٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کے نتائج، بھوک نے انسان اور جانور ایک برابر کر دیے

لاک ڈاؤن کے باعث غاروں میں چھپ جانے والے سیاح برآمد

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2551 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

Tags: بھارت میں‌ کورونا وائرسبھارت میں‌ لاک ڈاؤنلاک ڈاؤن سے جڑے المیے
sohail

sohail

Next Post

کورونا ویکسین کے متعلق مقبول ہوتے سازشی نظریات کی حقیقت کیا ہے؟

ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر میں حقیقی فرق کیا ہے، وسیم اکرم نے بتا دیا

کورونا وائرس شاید کبھی ختم نہ ہو اور دنیا کو اس کے ساتھ جینا پڑے، عالمی ادارہ صحت

مریم نواز اور ارتغرل غازی ایک جیسی قائدانہ خصوصیات کے مالک ہیں، حنا پرویز بٹ

چینی ہیکرز کورونا سے متعلق امریکی تحقیق چرا سکتے ہیں، امریکی حکام نے خبردار کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In