• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فالسے کے 5 حیرت انگیز فوائد جن کے متعلق کم لوگ جانتے ہیں

by sohail
مئی 15, 2020
in تازہ ترین, صحت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جھلسا دینے والی گرمی کے دن قریب آ رہے ہیں اور ساتھ ہی ذائقہ دار پھل بھی بازاروں میں نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، فالسہ ان میں سے ایک اہم پھل ہے۔

فالسہ بھرپور غذائیت رکھنے والا پھل ہے جسے سپر فوڈ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہو گا۔

ویسے تو اس کے بہت سے فوائد ہیں تاہم پانچ فائدے ایسے ہیں جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

بڑھا ہوا پیٹ کم کرتا ہے

فالسہ کا جوس تیزی سے ہضم ہو جاتا ہے، انسائیکلوپیڈیا آف ورلڈ میڈی سینل پلانٹس کے مطابق یہ نہ صرف نظام انہضام کو باقاعدہ بناتا ہے بلکہ یہ جسم کو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے اور ساتھ ساتھ معدے کے فلو کے دوران یہ جسم کے لیے ضروری پانی بھی فراہم کرتا ہے۔

نباتیات کے ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق معدے میں درد کی صورت میں فالسے کا جوس بہترین دوا ہے تاہم اگر اس سے الرجی کا خطرہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کر لینا ضروری ہے۔

25 سے 30 ملی لیٹر فالسے کے جوس میں 3 گرام بھنی ہوئی اجوائن ڈال کر استعمال کرنے سے معدے کے درد میں فوری آرام مل جاتا ہے۔

دل کو مضبوط کرتا ہے

 فالسہ سوزش یا سوجن کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کو مضبوطی ملتی ہے، اس کی تیاری کا طریقہ درج ذیل ہے تاہم ڈاکٹر سے مشورے کے بعد استعمال کرنا بہتر ہے۔

50 ملی لیٹر فالسہ کے جوس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر پوری طرح ملا لیں، ضرورت محسوس ہو تو اس میں چینی بھی ڈالی جا سکتی ہے۔

کینسر کو دور بھگاتا ہے

فالسہ انٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جس کی وجہ سے یہ کینسر کے خطرات کم کرتا ہے۔

ہم بہت بار ایسی غذائیں استعمال کر لیتے ہیں جو جسم کو نقصان دیتی ہیں، ان کے خلاف فالسہ بہترین تریاق ثابت ہوتا ہے اور ان کے نقصان دہ اثرات کو دور کرتا ہے۔

شوگر اور دل کے مریض بھی فالسہ استعمال کر سکتے ہیں

پاکستان جرنل آف فاماسیوٹیکل سائنسز میں شائع ایک تحقیق کے مطابق فالسے کے استعمال سے خون میں شوگر کی مقدار نہیں بڑھتی جس کا مطلب ہے کہ ذیابیطس کے مریض بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

اسی طرح دل کے مریضوں کے لیے بھی یہ نقصان دہ نہیں ہے اور وہ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

جوانی کو تادیر قائم رکھتا ہے

اگر کسی خوراک کا رنگ ارغوانی (purple) ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ انتھوسیانس سے بھرپور ہے، انتھوسیانس ایسا کیمیکل ہے جو جلد کو تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔

فالسہ خون کو بھی صاف کرتا ہے جس کی وجہ سے جلد کی طرف جانے والی رگیں صاف رہتی ہیں اور جلد چمکتی دمکتی رہتی ہے۔

Tags: فالسے کے حیرت انگیز فوائد
sohail

sohail

Next Post

کیا پاکستان، چین اور روس ایشیاء سے امریکی ڈالر کی حکمرانی ختم کرنا چاہتے ہیں؟

امریکی بحریہ کا پراسرار اڑن طشتریوں سے آمنا سامنا، ویڈیوز جاری

نابینا پاکستانی لڑکی نے برطانیہ کے سب سے بڑے ٹیلنٹ شو میں دھوم مچا دی

امریکی کمپنی کا کورونا کا سو فیصد یقینی علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

صدر ٹرمپ مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کی زد میں آ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In