ترکی کے ڈرامے ارتغرل کا جادو پاکستان بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے، ہر طرف اس کے چرچے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی یہ اہم ترین موضوعات میں شامل ہے۔
اس وقت ارتغرل پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن چکا ہے، ٹویٹر کے ٹرینڈنگ سیکشن میں اس کا تذکرہ مستقل بنیادوں پر ہو رہا ہے۔
ویرات کوہلی اور عثمان شنواری کے مداحین نے اس کے مختلف کرداروں میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی مماثلت تلاش کر لی ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اس حوالے سے اپنی آراء دی ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنے ایک ٹویٹ میں ڈرامے کے ایک کردار کی تصویر پوسٹ کی ہے اور اسے ویرات کوہلی کا ہمشکل قرار دیا ہے۔
@imVkohli brother is it you m confused ???? pic.twitter.com/kbwn31yjT6
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) May 15, 2020
اسی طرح کئی صارفین نے ایک اور کردار کو پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری کا ہمشکل بتایا ہے، اس کے بعد یہ سلسلہ چل پڑا ہے اور بہت سے صارفین ان تصاویر کو ٹویٹ اور ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔
Usman shinwari finally realised k uska cricket ma koi kam ni h so he joined acting
*usman shinwari in ertugrul* pic.twitter.com/wxeh8IpYxg
— Hanan Malik (@Haniiiiii96) May 12, 2020