• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

لوگ سازشی نظریات پر یقین کیوں رکھتے ہیں؟

by sohail
مئی 17, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, صحت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سازشی نظریات کا وجود اور ان پر یقین رکھنے والے لوگ شاید ہمیشہ سے موجود ہیں لیکن موجودہ دور میں پہلی بار نفسیات دانوں نے اس گتھی کو سلجھانا شروع کیا ہے۔

امریکی صدر کینیڈی کا قتل ہو یا نائن الیون کا واقعہ، سازشی نظریات مستقل گردش کرتے رہتے ہیں، حتیٰ کہ ماحولیاتی آلودگی کو امریکی سازش اور کورونا کو یہودیوں کی کارستانی قرار دینے والوں کی بھی کمی نہیں ہے۔

2017 میں لاس ویگاس میں ہونے والی فائرنگ کے متعلق لاکھوں امریکی یقین رکھتے ہیں کہ وہ ایک کے بجائے دو افراد نے کی تھی اور دوسرا شخص مینڈلے بے ہوٹل میں موجود تھا۔

پولیس نے اس ہوٹل کے ایک ایک کمرے کو چھن مارا مگر انہیں کوئی شواہد نہیں ملے اور کوئی کھڑکی بھی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی جہاں سے فائرنگ کی جا سکتی۔

اصل سوال یہ ہے کہ لوگ اس قسم کے دوردراز کے نتائج پر یقین کیوں کر لیتے ہیں؟ ایک نفسیات دان لینٹین نے سازشی نظریات پر یقین رکھنے والے شخص کی یہ خصوصیات بتائی ہیں۔

‘اس قسم کی شخصیت تجربہ کرنے کو تیار رہتی ہے، اس میں بدگمانی ہوتی ہے، یہ قابل اعتماد اور مہربان نہیں ہوتے اور ان کی توجہ اپنے مقاصد پر ہوتی ہے جس کے لیے اوروں کو استعمال کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔’

مزید وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں میں تجزیاتی صلاحیت کی کمی ہوتی ہے۔ اگر کسی بھی سازشی نظریے سے جڑے حقائق کو الگ الگ کر کے تجزیہ کیا جائے تو وہ بہت ہی لایعنی دکھائی دیتا ہے۔

خود کو اہم اور منفرد سمجھنا

لینٹین کا کہنا ہے کہ سازشی نظریات رکھنے والا شخص خود کو اہم اور منفرد سمجھتا ہے کیونکہ وہ ایسی معلومات رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے جو باقیوں کے پاس نہیں ہوتیں۔

ایسا انسان دراصل یہ دعویٰ کر رہا ہوتا ہے کہ اس کے پاس ایسی خفیہ معلومات موجود ہیں جو کسی کے پاس نہیں، اس سے بھی خود کو اہم سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس قسم کی نفسیات کا تعلق خودپسندی اور اپنے آپ کو باقیوں سے بالاتر سمجھنے کے خبط سے بھی ہے۔

سماج میں اجنبی لوگ

ایک اور نفسیات دان مولڈنگ کے خیال میں ایسے لوگ بے اختیاری کے احساس میں مبتلا ہوتے ہیں، وہ سماجی طور پر بھی کٹے ہوئے ہوتے ہیں اور معاشرے کے معروف رویوں سے دور رہتے ہیں۔

معاشرے سے کٹے رہنے کے باعث یہ لوگ مقبول نظریات کو بھی رد کر دیتے ہیں اور اپنے نظریات خود تخلیق کرنے کی جانب راغب ہوتے ہیں، اپنے سماج میں خود کو اجنبی محسوس کرنے والے سازشی نظریات کے حامل گروہ کا حصہ بن کر اس کمی کو پورا کرتے ہیں۔

بے بس و بے اختیار ہونے کا احساس کچھ لوگوں کو سازشی نظریات کی جانب لے جاتا ہے، اپنے اردگر موجود دنیا سے خوفزدہ افراد کو سازشی نظریات زندگی کی معنویت فراہم کرتے ہیں اور تحفظ کا احساس دلاتے ہیں۔

انٹرنیٹ کا کردار

انٹرنیٹ نے ایک جیسی نفسیات کے حامل افراد کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کر دیا ہے جس کی وجہ سے سازشی نظریات، بے بنیاد ہونے کے باوجود، معاشرے کے ایک بڑے حصے میں پھیل جاتے ہیں۔

لاس ویگاس میں ہونے والی فائرنگ کے چند گھنٹوں بعد سازشی نظریات پر مبنی فیس بک پیج تیار ہو گیا جس کے 5 ہزار ممبر بھی ہو گئے۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیت نے ایسے لوگوں کی آواز کو مزید تقویت دی ہے۔

ایک ریسرچر وان پروژیں نے اپنی تحقیق کا نچوڑ یہ نکالا ہے کہ سازشی نظریات پر یقین رکھنے والے افراد دراصل اپنے متعلق بے یقینی کا شکار ہوتے ہیں۔

سازشی نظریات حقائق کے بجائے خبط پر مبنی

سازشی نظریات پر یقین رکھنے والوں سے آپ بحث نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے خیالات کی بنیاد حقائق نہیں ہوتے۔ اس کے بجائے ان کے خیالات کی بنیاد یا خوف پر ہوتی ہے یا پھر خبط پر، یہی وجہ ہے کہ ان کے سامنے حقائق لائے جائیں تو وہ اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

سازشی نظریات کا تعلق حقائق سے نہیں ہوتا بلکہ یہ خاص قسم کی ذہنیت کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

Tags: سازشی نظریاتنفسیاتی مسائل
sohail

sohail

Next Post

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے

کھاد انڈسٹری کا کسانوں کے لیے منظورکی جانے والی سبسڈی پر اجلاس بلانے کا مطالبہ

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ شاہد آفرید ی پر سیخ پا، ہربھجن سنگھ کا تعلق ختم کرنے کا اعلان

امریکی کمپنی اکتوبر میں کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں مہیا کرنے کے لیے پرامید

دوسروں کو جج کرنے کا شوق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In