• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ شاہد آفرید ی پر سیخ پا، ہربھجن سنگھ کا تعلق ختم کرنے کا اعلان

by sohail
مئی 17, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے ٹویٹ پر بھارتی کھلاڑیوں نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی سٹار بلے باز یوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے شاہد آفریدی کے بیان پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بطور ذمہ دار ہندوستانی جو ملک کے لیے کھیل چکا ہے، میں اس طرح کے الفاظ کبھی قبول نہیں کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے انسانیت کی خاطر شاہد آفریدی کے کہنے پر اپیل کی لیکن پھر کبھی نہیں کروں گا۔

Really disappointed by @SAfridiOfficial‘s comments on our Hon’b PM @narendramodi ji. As a responsible Indian who has played for the country, I will never accept such words. I made an appeal on your behest for the sake of humanity. But never again.

Jai Hind ????????

— Yuvraj Singh (@YUVSTRONG12) May 17, 2020

پاک بھارت کرکٹرز کی دوستیاں اور دشمنیاں، شاہد آفریدی کی زبانی

ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر میں حقیقی فرق کیا ہے، وسیم اکرم نے بتا دیا

بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے اتوار کے روز ایک سپورٹس شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق کمنٹس کے بعد ان کا آج کے بعد شاہد آفریدی سے تعلق ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم اور ملک کے بارے میں غلط بات کرنا ہرگز قابل قبول نہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کی جانب سے کورونا وباء کے دوران شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیات دینے کی اپیل پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا ۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ حقیقت میں شاہد آفریدی نے انہیں چیرٹی کے لیے اپیل کرنے کا کہا تھا، ہم نے انسانیت کی خاطر کورونا وباء کی وجہ سے متاثر ہونیوالوں کے لیے اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے بھی بیان دیا تھا کہ کورونا وائرس ایک ایسی لڑائی ہے جو سرحدوں، مذاہب اور ذات سے بالاتر ہے، جس کا واضح مطلب تھا کہ جو مشکل میں ہیں ان کی مدد کی جائے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ یہ شخص ہمارے ملک کے بارے میں غلط باتیں کررہا ہے، مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، انہیں ہمارے ملک کو برا بھلا کہنے کا کوئی حق نہیں، انہیں اپنے ملک کی حدود تک رہنا چاہیے۔

جمعہ کے روز شاہد آفریدی نے کشمیری عوام کی مشکلات کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی اذیت کو محسوس کرنے کے لیے مذہبی عقیدے کی ضرورت نہیں ،بلکہ صحیح مقام پر صحیح دل کی ضرور ت ہے ۔

It does not take a religious belief to feel the agony of Kashmiris..just a right heart at the right place. #SaveKashmir

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 15, 2020

Tags: شاہد آفریدیہربھجن سنگھیوراج سنگھ
sohail

sohail

Next Post

امریکی کمپنی اکتوبر میں کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں مہیا کرنے کے لیے پرامید

دوسروں کو جج کرنے کا شوق

شوگر انکوائری کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار، ذرائع کا دعویٰ

سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے جرمن کیفے کا منفرد انداز مقبول ہوگیا

باراک اوبامہ کی تنقید کے بعد صدر ٹرمپ کا جوابی حملہ، سابق صدر کو نااہل قرار دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In