• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شوگر انکوائری کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار، ذرائع کا دعویٰ

by sohail
مئی 18, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شوگر انکوائری کمیشن اب تک حاصل ہونے والی دستاویزات اور ڈیٹا کے تجزیے کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگنے جا رہا ہے۔

28 اپریل کو وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کو تحقیقات کے لیے تین ہفتوں کی توسیع دی تھی، اب کمیشن کو کام مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

بزنس ریکارڈر میں شائع ہونے والی مشتاق گھمن کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات عید کے بعد مکمل ہو سکیں گی، وزارت داخلہ منگل کے روز تحقیقات پر ہونے والی پیش رفت سے وفاقی کابینہ کو آگاہ کرے گی اور عید کے بعد تک کا مزید وقت مانگے گی۔

شوگر ملز کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے کا انکشاف

حکومت کا آئی پی پیز کے متعلق انکوائری کمیشن کو سرد خانے میں ڈالنے کا فیصلہ

حال ہی میں انکوائری کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو طلب کر کے ان سے سوالات پوچھے تھے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرتجارت انجنیئر غلام دستگیر خان بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

اسی طرح شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی کمیشن نے طلب کیا تھا اور ان سے چینی کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ معاملات پر سوالات پوچھے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ 9 شوگر مل مالکان نے کمیشن کے سامنے خود پیش ہونے کے بجائے اپنے قانونی نمائندے بھیجے تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ذاتی طور پر جانے سے ان کے لیے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

چینی کے بروکرز اور ڈیلرز بھی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، ان میں سے کئی اس وقت سرکاری گواہ بن گئے جب مل مالکان نے تمام تر ملبہ ان کے سر ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

کمیشن شوگر ملز کے ان ملازمین اور دکانداروں کو بھی طلب کرے گا جن کے نام پر لاکھوں روپے کے سودے کیے گئے تھے۔

باخبر ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کا خیال ہے کہ یہ تمام تر مشق جہانگیر ترین کے خلاف کی جا رہی ہے جو اس وقت کسی کے نشانے پر ہیں۔

Tags: اسد عمرجہانگیر ترینشوگر انکوائری کمیشنعثمان بزداروفاقی کابینہ
sohail

sohail

Next Post

سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے جرمن کیفے کا منفرد انداز مقبول ہوگیا

باراک اوبامہ کی تنقید کے بعد صدر ٹرمپ کا جوابی حملہ، سابق صدر کو نااہل قرار دیدیا

این ڈی ایم اے نے اربوں کی امداد کہاں خرچ کی؟ آڈٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں‌ ہفتہ اتوار کاروبار بند رکھنے کا حکومتی حکم کالعدم قرار دیدیا

اسلامو فوبیا، متحدہ عرب امارات میں ایک اور بھارتی شہری ملازمت سے فارغ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In