• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

باراک اوبامہ کی تنقید کے بعد صدر ٹرمپ کا جوابی حملہ، سابق صدر کو نااہل قرار دیدیا

by sohail
مئی 18, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اوبامہ کی ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کا جواب دینے کے لیے امریکی صدر بھی میدان میں آ گئے اور انہوں نے سابق صدر کو سخت نااہل قرار دے دیا۔

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ دنوں کالج سے گریجویٹ کرنے والے طلبہ سے آن لائن خطاب میں کہا تھا کہ اس وبا نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کے سربراہان اور حتیٰ کہ انچارج ہونے کا بہانہ یا ڈرامہ بھی نہیں کر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وبا نے ملکی قیادت کی ناکامیوں کو عیاں کر دیا ہے اور اس بات سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے کہ اکثر افراد یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

کیا ٹرمپ انتخابات میں کورونا کے بہانے چین کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہے ہیں؟

کورونا وبا سے چین میں امریکہ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد کہا کہ دیکھیں! وہ ایک نااہل صدر تھا، میں بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ سخت نااہل۔۔

بعد ازاں انہوں نے ایک ٹویٹ میں اوبامہ انتظامیہ کو امریکی تاریخ کی سب سے نااہل اور کرپٹ انتظامیہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں باراک اوبامہ نے کورونا وبا سے نمٹنے کی صدر ٹرمپ کی حکمت عملی کو انتشار سے بھرپور اور تباہ کن قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس صورتحال سے امریکہ میں جس طرح نمٹا گیا ہے وہ ہمیں یاددہانی کراتا ہے کہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے ملک کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس وقت تک 15 لاکھ کے قریب امریکی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 90 ہزار کو چھو رہی ہے، دنیا میں امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے۔

نقاد ٹرمپ انتظامیہ پر کورونا وائرس کو آغاز میں اسے زیادہ اہمیت نہ دینے اور اسے نظرانداز کرنے کے الزامات لگاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ شروع میں حکومت نے غفلت اور سستی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث وائرس کو پھیلنے کا موقع مل گیا۔

Tags: امریکہ میں کورونا وائرسامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپسابق امریکی صدر باراک اوبامہکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

این ڈی ایم اے نے اربوں کی امداد کہاں خرچ کی؟ آڈٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں‌ ہفتہ اتوار کاروبار بند رکھنے کا حکومتی حکم کالعدم قرار دیدیا

اسلامو فوبیا، متحدہ عرب امارات میں ایک اور بھارتی شہری ملازمت سے فارغ

کورونا کس طرح انسانی جسم کو تباہ کرتا ہے؟ ایک برطانوی ڈاکٹر کے مشاہدات

آنسو بہاتے مزدور کی تصویر بھارت میں لاک ڈاؤن سے جڑے المیوں کا استعارہ بن گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In