• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آنسو بہاتے مزدور کی تصویر بھارت میں لاک ڈاؤن سے جڑے المیوں کا استعارہ بن گئی

by sohail
مئی 18, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وبا کے دوران نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران دکھ کی داستانوں کے انبار لگ گئے ہیں۔ بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک مزدور کا بیٹا ہلاک ہوگیا اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں گھر پہنچنے سے ناکام رہا۔

ایک صحافی نے بیٹے کی موت پر اپنے گھر سے دور، آنسو بہاتے اس مزدور کی تصویر لے لی جسے دیکھ کر دل پھٹ جاتا ہے۔  بھارتی میڈیا میں اس تصویر کو بھرپور کوریج ملی ہے۔ لاک ڈاؤن میں پھنسے اس غریب دکھی شخص کی یہ تصویر مہاجر مزدوروں کے غم کی علامت بن گئی ہے۔

بھارت میں بھوک سے بچنے کیلئے گھروں کو جانیوالے 14 مزدور ٹرین کے نیچے آ گئے

بھارت میں لاک ڈاؤن اپنے گھروں کو جانے والے 23 مزدوروں کو نگل گیا

بھارت میں لاک ڈاؤن سے جڑا ایک اور المیہ، 12 سالہ بچی پیدل چلتے چلتے دم توڑ گئی

اس شخص کا نام رام پکار پنڈٹ ہے اور وہ دہلی میں مزدوری کرتا تھا۔ 11مئی کو دہلی میں وہ ایک سڑک کنارے فون پر روتے ہوئے بات کررہا تھا تو بھارت کے ایک صحافی نے اسکی تصویر لے لی۔ وہ اس وقت دہلی میں اپنے گھر سے 1200 کلومیٹر دور تھا۔ اس کا گھر بیگوسرائے میں ہے جہاں اس کا بیٹا شدید بیمار تھا اور اسے یہ دکھ کھائے جا رہا تھا کہ وہ اپنے بیمار بیٹے کے پاس نہیں پہنچ پائے گا۔

تصویر لیے جانے کے بعد اس مزدور کا بیٹا انتقال کر گیا۔ اس نے پولیس کی منتیں کیں کہ اسے گھر جانے دیا جائے۔ ایک پولیس اہلکار نے اسے یہاں تک کہہ دیا کہ ‘کیا تمہارے گھر جانے سے تمہارا بیٹا زندہ ہو جائے گا۔ یہ لاک ڈاؤن ہے اور تم کہیں نہیں جا سکتے۔’

اس مزدور نے دکھ بھرا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایک باپ اپنے بیٹے کی وفات پر گھر نہیں جانا چاہے گا؟

رام پکار پنڈٹ کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک صحافی نے اس سے پوچھا کہ وہ اتنا پریشان کیوں ہے۔ اس نے رام پکار کو اپنی گاڑی میں گھر لیجانے کا کہا مگر پولیس نے اسکی اجازت نہ دی۔ پھر ایک خداترس خاتون نے اسے کھانا، پیسے اور خصوصی ٹرین میں ٹکٹ لے دی جس کے بعد وہ اپنے علاقہ بیگوسرائے میں واپس پہنچ گیا۔ اسے ایک قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے اور وہ ابھی تک اپنے گھر والوں سے نہیں مل سکا۔

اس کے بیٹے کی عمر ایک برس تھی۔ اس کی تین بیٹیاں بھی ہیں۔

دکھی رام پکار پنڈٹ کا کہنا ہے کہ امیروں کو مدد مل جاتی ہے۔ انہیں بیرون ملک سے جہازوں پر گھر لایا جاتا ہے مگر غریب مزدوروں کو اپنے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انکی زندگی کی یہی قیمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مزدوروں کا کوئی دیش نہیں ہوتا۔’

Tags: بھارت میں‌ لاک ڈاؤنبھارتی لاک ڈاؤن اور انسانی المیہ
sohail

sohail

Next Post

صدر ٹرمپ کا 10 سالہ پاکستانی نژاد لڑکی کی خدمات کا اعتراف

صدر پاکستان کی عام گاہک کی طرح قطار میں کھڑے ہو کر خریداری کی ویڈیو وائرل

ممبئی ریلوے اسٹیشن پر پاکستان زندہ باد کے نعرے کی حقیقت سامنے آ گئی

بھارت میں پانچ چوروں کی ہوٹل میں انوکھی واردات سے مالک بھی حیران

تنویر احمد کا بابر اعظم کو انگریزی سیکھنے اور لباس پر توجہ دینے کا مشورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In