• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

تنویر احمد کا بابر اعظم کو انگریزی سیکھنے اور لباس پر توجہ دینے کا مشورہ

by sohail
مئی 19, 2020
in پاکستان, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈبیو پر 6 وکٹیں لینے والے پاکستان کے فاسٹ بالر  تنویر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے نوجوان کپتان بابر اعظم کو پریزنٹیشن، انگریزی بول چال اور اپنی شخصیت میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

تنویر احمد نے یہ مشورہ ایک یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم اپنی ڈریسنگ اور انگلش بولنے کی صلاحیت میں نکھار لے آتے ہیں تو وہ میڈیا کا آزادی اور اعتماد کے ساتھ  سامنا  کر سکتے ہیں۔

انہوں نے وضاھیت کی کہ شخصیت بہتر بنانے سے میرا مطلب یہ ہے کہ وہ لباس کی طرف توجہ دیں اور اس میں بہتری لائیں۔

شعیب اختربھارت سمیت کسی بھی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ بننے کے لیے تیار

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ شاہد آفرید ی پر سیخ پا، ہربھجن سنگھ کا تعلق ختم کرنے کا اعلان

تنویر احمد نے انگریزی بہتر بنانے پر اس لیے زور دیا کہ مستقبل میں بطور کپتان انہیں بہت سی پریس کانفرنسز کا سامنا کرنا ہو گا اور مختلف ممالک کے میڈیا کے لوگ ان سے سوالات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کپتان بنتا ہے تو اسے ٹاس اور میچ کے اختتام پر پریزنٹیشن کے دوران بات کرنا پڑتی ہے، اس کے علاوہ دیگر ممالک کے دورہ کے دوران کپتان کو مختلف چینلز کو انٹرویو بھی دینا ہوتا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر نے بابر اعظم کو فٹ رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کا فٹ ہونا ٹیم کے لیے ایک عمدہ مثال ہو گی۔

تنویراحمد نے مزید کہا کہ ٹیم لیڈر کو وقت کی پابندی اور ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ دیگر کھلاڑی اس کی پیروی کریں، اس کے علاوہ بابر کو اپنی فٹنس برقرار رکھنی ہو گی۔

فاسٹ بالر نے یہ مشورہ بھی دیا کہ بابراعظم کو اپنی بیٹنگ فارم کے بارے میں محتاط رہنا ہو گا کیونکہ اس میں ہلکی سی کمی سے وہ تنقید کی ذد میں آ جائیں گے۔

یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہو گا کہ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کس انداز سے کرتے ہیں، انہیں ذہنی طور پر مضبوط رہنا ہو گا کیونکہ خراب کارکردگی کی وجہ سے میڈیا کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنے گے، انہیں اپنے اوپر ہونے والی تنقید برداشت کرنا ہو گی اور اس پر اپنا ردعمل نہیں دینا ہو گا۔

سابق فاسٹ بالر تنویر احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بابر کی ترقی سے خوش ہیں کیونکہ لاہور میں پیدا ہونے والے بابر کو پانچ سال قبل ڈیبیو کرنے بعد کپتانی ملنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم 2015 میں کیرئیر شروع کرنے بعد کپتان بن گیا ہے، اگر کوئی کھلاڑی اتنے قلیل عرصے میں کپتان بن جاتا ہے تو یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔

Tags: بابر اعظمپاکستان کرکٹتنویر احمد
sohail

sohail

Next Post

چین میں کورونا کی دوسری لہر، 10 کروڑ کی آبادی لاک ڈاؤن میں چلی گئی

بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ، ایف سی کے 7 اہلکار شہید

ہفتہ اور اتوار کو شاپنگ مالز کھولنے کا حکم عید کے تناظر میں تھا، چیف جسٹس

بھارت میں کورونا مریض ایک لاکھ سے بڑھ گئے، 3 ہزار سے زائد اموات

وفاقی کابینہ کا بڑے ہوائی اڈوں کو ٹھیکے پر دینے کے منصوبے پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In