• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چین میں کورونا کی دوسری لہر، 10 کروڑ کی آبادی لاک ڈاؤن میں چلی گئی

by sohail
مئی 19, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چین میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر 10 کروڑ شہریوں پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

کورونا کے درجنوں نئے مریض سامنے آنے کے بعد چین کے شمال مغرب میں واقع جلین شہر کے 44 لاکھ شہریوں کے لیے ووہان جیسے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مقامی طور پر کورنا منتقلی کے 3 کیسز اور ایک موت کے باعث پورے صوبے میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کا مطلب ٹرینوں اور بسوں کی بندش، اسکول بند اور لوگ گھروں میں قید ہے۔

تمام ممالک کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے لیے تیار رہیں، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

چین میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز، ہربن شہر میں لاک ڈاؤن نافذ

بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا ہے کہ ہر کوئی پریشان ہے، ایسے وقت میں جبکہ پورا ملک معمول کی طرف لوٹ رہا ہے، جلین کے متاثرہ ہونے کی کسی کو توقع نہیں تھی۔

ایک ہفتہ قبل شولان شہر میں کورونا کے مریض سامنے آنے پر اسے لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا اور 8 ہزار کے قریب افراد قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے 7 مئی سے اب تک شہر میں 18 مصدقہ کیسز سامنے آئے تھے جس کی وجہ سے ہفتے کے روز صوبائی حکومت نے شولان میں کمیونسٹ پارٹی کے چیف لی پینگ فی سمیت 6 حکومتی عہدیداروں کو برطرف کر دیا تھا۔

اسی طرح ضلع فینگمن میں کورونا کے 12 مریض سامنے آنے کے بعد آج سے اس میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، اس علاقے میں شہر سے باہر کوئی نہیں جا سکتا، اسکولز، سینما، جم اور ریسٹورنٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

ضلع میں رہائش پذیر افراد کو کہہ دیا گیا ہے کہ گھر کا ایک فرد خریداری کے لیے باہر نکل سکتا ہے، ضلع کی تمام دکانیں اور زیادہ تر سپر مارکیٹس بھی بند کر دی گئی ہیں، طبی عملے کے لیے ٹیسٹ کرنے والی کٹس اور دیگر سامان کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

15 مئی سے جلین کا اسپورٹس کمپلیکس 48 گھنٹوں میں فیلڈ اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Tags: چین میں کورونا وائرسکورونا کی دوسری لہرکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ، ایف سی کے 7 اہلکار شہید

ہفتہ اور اتوار کو شاپنگ مالز کھولنے کا حکم عید کے تناظر میں تھا، چیف جسٹس

بھارت میں کورونا مریض ایک لاکھ سے بڑھ گئے، 3 ہزار سے زائد اموات

وفاقی کابینہ کا بڑے ہوائی اڈوں کو ٹھیکے پر دینے کے منصوبے پر غور

سابقہ حکومتوں کے قرضوں پر 5000 ارب روپے کا سود ادا کر چکے ہیں، مشیر خزانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In