• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت میں پانچ چوروں کی ہوٹل میں انوکھی واردات سے مالک بھی حیران

by sohail
مئی 18, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے علاقہ جونا گڑھ میں 5 چور ریسٹورنٹ کے تالے توڑ کر داخل ہوئے، کھانا بنایا اور اسے کھانے کے بعد بغیر کچھ چوری کیے روانہ ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں داخل ہونیوالے چوروں نے چاول کے ساتھ آلو کری بنائی جسے کھانے کے بعد وہ بغیر کچھ چوری کیے وہاں سے نکل گئے۔

گجانند پراٹھا ہاؤس ریسٹورنٹ کے مالک جتیش تنک نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ان کے ریسٹورنٹ کے نزدیک آفس کے مالک نے انہیں کال کر کے بتایا کہ ریسٹورنٹ کا دروازہ کھلا ہے۔ کچن میں داخل ہوتے وقت معلوم ہوا کہ وہاں پر 5 استعمال شدہ پلیٹیں پڑی ہیں جبکہ کھانا پکانے کے لیے برتن بھی استعمال کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے لگتا تھا کہ چوروں نے کھانے کے لیے چاول اور آلو کری تیار کی تھی۔

تنک کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد مقامی پولیس واقعہ کی رپورٹ کے لیے ریسٹورنٹ پہنچ گئی۔

بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 5242 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک کورونا کی وجہ سے 3155 اموات واقع ہو چکی ہیں جبکہ متاثر ہونیوالوں کی تعداد 96 ہزار تک پہنچ چکی ہے جو ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے۔ صرف ممبئی شہر ملک کے کل متاثرہ افراد کا 20 فیصد ہے۔

اتوار کے روز وفاقی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 31مئی تک بڑھا دی ہے جبکہ کچھ کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

Tags: انوکھی چوری
sohail

sohail

Next Post

تنویر احمد کا بابر اعظم کو انگریزی سیکھنے اور لباس پر توجہ دینے کا مشورہ

چین میں کورونا کی دوسری لہر، 10 کروڑ کی آبادی لاک ڈاؤن میں چلی گئی

بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ، ایف سی کے 7 اہلکار شہید

ہفتہ اور اتوار کو شاپنگ مالز کھولنے کا حکم عید کے تناظر میں تھا، چیف جسٹس

بھارت میں کورونا مریض ایک لاکھ سے بڑھ گئے، 3 ہزار سے زائد اموات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In