صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل سویٹس بلیو ایریا اسلام آباد میں عام گاہک کی طرح لائن میں کھڑے ہوکر خریداری کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔
جمیل سویٹس کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ویڈیو میں پینٹ شرٹ پہنے ایک شخص کو منہ پر ماسک چڑھائے خریداری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو کیفے میں داخل ہونے سے کیوں روک دیا گیا؟
جمیل سویٹس بلیو ایریا اسلام آباد کے منیجر رفعت اللہ بیگ نے ’نقار خانہ’ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 14مئی کو صدر پاکستان عارف علوی نے ایک عام گاہک کی طرح لائن میں کھڑے ہوکر خریداری کی جو ہمارے لیے حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت معلوم نہ ہوسکا کہ وہ صدر پاکستان عارف علوی ہیں ورنہ ہم انہیں خاص رس ملائی پیش کرتے۔
ٹویٹر پر صارفین نے صدر عارف علوی کی عام گاہک کی طرح خریداری کے عمل کی ستائش کی ہے۔ تالیہ نومی لکھتی ہیں کہ یہ نیا پاکستان ہے۔
ایک اور صارف طاہر ظہور غوری نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر صاحب بہت اچھے دل کے سادہ انسان ہیں ورنہ جہاں ایسی شخصیات نے جانا ہوتا ہے پہلے وہاں کی ٹریفک بند ہوتی ہے، پبلک تنگ ہوتی ہے پھر وہ صرف فوٹو شوٹ کراتے ہیں۔
https://twitter.com/SweetsISB/status/1262057241781379072
ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے صدر مملکت نے رس ملائی کی ادائیگی کی ہوگی،تاہم ایک اور ٹویٹر صارف شہزاد حسن نے لکھا کہ بھوکے مزدور اس ویڈیو کو دیکھیں گے تو سوچیں گے کہ ہمارے صدر رس ملائی انجوائے کرتے پھر رہے ہیں اور مزدور کے بچوں کو کھانے کے لیے سوکھی روٹی بھی میسر نہیں۔