• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ویڈیو لیک ہونے پر وزیرستان میں دو نوعمر لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل

by sohail
مئی 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک برس پرانی ویڈیو سامنے آنے پر شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر واقع گاؤں کی دو نوعمر لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

شمالی وزیرستان کے رزمک پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق 14 مئی کو شام پلیاں گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق انہیں مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ 16 اور 18 برس کی دو لڑکیوں کو ان کے چچا زاد بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا ہے، اس کی وجہ ایک پرانی ویڈیو بتائی گئی ہے جس میں ایک لڑکا تین لڑکیوں کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے۔

وزیرستان کے ایک سینئر پولیس افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ڈان اخبار کو بتایا کہ 52 سیکنڈز پر منبی اس ویڈیو میں موجود دو لڑکیاں قتل ہو چکی ہیں جبکہ پولیس تیسری لڑکی اور ویڈیو بنانے والے لڑکے کو تلاش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ایک برس پرانی لگتی ہے جو چند ہفتے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

علاقے کے تحصیلدار کے مطابق اب تک تیسری لڑکی اور لڑکا زندہ ہیں، قتل ہونے والی لڑکیوں کی تدفین کے بعد ان کے اہلخانہ جنوبی وزیرستان کے گاؤں شکوتائی میں چلے گئے ہیں۔

جس علاقے میں قتل ہوا ہے وہ دور دراز کا اور سیکیورٹی کے نکتہ نظر سے خطرناک سمجھا جاتا ہے تاہم پولیس کا عملہ واقعے کی تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس افسر نے کہا کہ اس وقت ہماری پہلی ترجیح تیسری لڑکی اور لڑکے کی جان بچانا ہے کیونکہ قبائلی روایات کے مطابق جو مرد یا عورت اپنے قبیلے کا نام خراب کرتے ہیں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔

Tags: جنوبی وزیرستانشمالی وزیرستانویڈیو لیک ہونے پر دو لڑکیاں قتل
sohail

sohail

Next Post

معصوم جانور 'لاما' کی اینٹی باڈیز کورونا سے دفاع کر سکتی ہیں، تحقیق میں انکشاف

کورونا وبا کے دوران خواجہ سراؤں کے متعلق حکومتی فیصلوں کی تعریف

پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی برطانوی ایوارڈ کے لیے نامزد

لوگ سازشی نظریات پر یقین کیوں رکھتے ہیں؟

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In