• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شہبازشریف نے خاموشی توڑ دی، حکومت اور نیب پر دھواں دھار تنقید

by sohail
مئی 19, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان اور نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی دھمکیاں اور اس کی جانب سے نئے مقدمات بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ق لیگ سے کوئی اختلافات نہیں ہیں

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا جو حشر کر دیا ہے وہ 72برسوں میں نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت نے غلط بات نہیں کی۔ انہوں نے ٹھیک کہا ہے کہ کوئی بندہ وزیر اعظم بننے کے لئے تیار نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 60 فیصد اور گیس کی قیمت میں 140 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اپنی ناکامی کو کورونا کے پردے میں نہیں چھپا سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ اچھی گورننس کی ضرورت ہے۔ اربوں روپے کے اسکینڈل میں ملوث لوگ آپ کے پاس بیٹھے ہوں۔ ادویات کا اسکینڈل بھی سامنے ہو مگر وزیر اعظم کہتا ہے کہ مجھے علم نہیں۔ کابنیہ اجلاس کے دوران کیا وزیر اعظم سوئے ہوتے ہیں۔

اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک متفقہ ترمیم تھی جسے دو تہائی کے ساتھ پارلیمنٹ سے پاس کیا گیا تھا۔

این ایف سی ایوارڈ کی بات شروع کر کے شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہم اکثریت کا احترام کرتے اور تسلیم کر لیتے، یحیٰ خان اجلاس ملتوی نہ کرتے تو آج قائد اعظم کا پاکستان دو لخت نہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ اپنے بھائیوں کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے۔

انہوں  نے کہا کہ سیاست کے میدان میں کچھ بھی ناممکن نہیں هے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

لون کمیشن کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہاں گیا ہے، عوام اب عمران خان سے مطالبہ کرے کہ وہ لون کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ برسوں میں جتنا قرض لیا عمران خان کی حکومت نے ڈیڑھ برس میں اتنا قرض حاصل کر لیا۔

اینکر عاصمہ شیرازی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔ پارٹی میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔

نیب نیازی گٹھ جوڑ

 انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا 2018 کے الیکشن سے پہلے ہی نیب کی بے نیازیاں شروع ہو چکی تھیں اور عمران خان کی حکومت آنے کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ مضبوط شکل اختیار کر چکا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بدترین قسم کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔ یہ عمران خان کی فاشسٹ حکومت ہے جس میں نیب پوری طرح شامل ہے تاکہ اپوزیشن کو بدنام کیا جائے اور پی ٹی آئی حکومت کی بدترین کارکردگی کی پردہ پوشی کی جائے۔

شہباز شریف نے اپنی والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام آنا بہت افسوس ناک بات ہے۔ مہذب معاشروں میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں سیاست میں والدین کو نہیں لاتے لیکن عمران خان نیازی ہماری تمام روایات سے بالکل نابلد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی مغرب میں پلے بڑھے ہیں ۔یہ پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔ میں ڈنکے کی چوٹ پر کہہ چکا ہوں۔ پی ٹی آئی حکومت کو آئے ہوئے دو سال ہو چکے ہیں۔ نیب نے ہر طرح کی تحقیقات کر لی ہیں ابھی تک ایک دھیلے کی کرپشن کا میرے خلاف ثبوت نہیں لا سکے ہیں۔ میرے خلاف پنجاب کے خزانے کی ایک پیسے کی کرپشن لے آئیں میں ابھی مستعفی ہو جاوں گا۔ ٹی وی ٹھوس شواہد دکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ بھی کرپشن سے جڑی ہوتی ہے۔ اگر باہر سے منی لانڈرنگ کی رقوم میرے اکاونٹس میں آئی ہیں تو میں اس کا بھی جرم دار ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو مخالفین نے پانامہ میں گھیسٹا مگر ان کو سزا اقامہ میں ملی۔ نواز شریف نےبطور وزیر اعظم دن رات محنت کی اور ان کے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپش ثابت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم میڈیا ٹرائل سے تنگ آ چکی ہے۔ حکومت اپوزیشن کے بجائے کورونا سے جنگ لڑے۔ معیشت کو تباہ نہ کرے۔

عید کے بعد قربانی

شہباز شریف نے کہا کہ عید کے بعد قربانی کی بات ہو رہی ہے۔ کس کو ڈرا رہے ہو؟ اٹک کے قلعوں، لانڈھی جیل میں صعوبتیں برداشت کیں۔ نواز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، احد چیمہ اور میں نے جیل کاٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر دوبارہ جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تو میں ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ بدقسمتی سے عمران خان نیازی انا پرست ہے۔ ذہن خالی ہے۔ گورننس کا کچھ علم نہیں۔ کورونا سے پہلے معیشت کو تباہ کر دیا گیا اور اب کورونا کی آڑ میں چھپنا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ جب عمران نیازی اور نیب کا گٹھ جوڑ ہو تو کون اس ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔

شہباز شریف کے طاقتور حلقوں کے ساتھ مراسم کیسے ہیں؟

شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ یہ تمام کیسز 2018 کے الیکشن سے پہلے بنائے گئے اور طاقتور حلقے کے ساتھ آپ کے بہت اچھے مراسم ہیں۔شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاور فل حلقوں کے ساتھ میرے تعلقات اچھے رہے ہیں اور میں آپ کی بات سے اختلاف نہیں کرتا۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کے سپاہی پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کے اسکینڈلز کی فہرست۔۔۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نیازی نے پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکال دیا، بی آر ٹی کی لاگت 100 ارب تک جا پہنچی۔ خوبصورت پشاور کھنڈرات بن گیا۔ جو بسیں آئی ہیں وہ گل سڑ گئی ہیں۔ پرزے چوری ہو گئے۔ ان کے اپنے اداروں کی رپورٹ ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ نیب نے کیا ایکشن لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالم جبہ میں اربوں کی کرپشن ہوئی وہاں نیب نے کیا کارروائی ہے۔ عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس کہاں گیا۔ ایک ارب درختوں کا اسیکنڈل کہاں گیا۔

چینی اسکینڈل میں عمران خان کیسے ذمہ دار ہیں؟

شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن عدالتوں سے رجوع کرتی رہی ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن عدالتوں میں کیوں نہیں جا رہی ہے؟

شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی اسکینڈل میں عمران خان خود ذمہ دار ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ذمہ دار ہیں۔ میں عمران خان نیازی کی حکومت کے خلاف لڑوں گا۔ میں اس ملک میں پیدا ہوا ہوں اور یہیں مروں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آٹا اسکینڈل، 23 فارن اکاؤنٹس کی تفصیلات۔۔ کیا یہی انصاف ہے۔ ہم مقابلہ کریں گے۔ اس کا نقصان پاکستان کو پہنچ رہا ہے۔ کورونا سے پہلے لاکھوں لوگ بےروزگار ہو چکے تھے۔ پچاس لاکھ گھر بنانے تھے مگر پچاس اینٹیں نہیں رکھی ہیں۔ گاڑیوں کی پیداوار بند ہو چکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا تو خود زیر عتاب ہے۔ پیمرا میڈیا کا گلہ گھونٹ رہا ہے۔

شہباز شریف نے یہ گفتگو آج نیوز پر عاصمہ شیرازی کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا ” میں کی ہے۔

Tags: شہباز شریفقومی احتاب بیورونیب نیازی گٹھ جوڑ
sohail

sohail

Next Post

کورونا وبا کے معاشی نقصانات، کیا فرانس 'مونا لیزا' کو فروخت کر دے گا؟

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے مشیروں اور معاونین خصوصی پر کئی سوالات اٹھا دیے

کیا کورونا وبا انسانوں کے ساتھ ساتھ شہروں کو بھی مار رہی ہے؟

مخصوص حالات میں وفاق، صوبوں کو احکامات دے سکتا ہے، سپریم کورٹ

آر آئی سی آگ کا واقعہ، مریضوں کی اموات پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے سوموٹو کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In