• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مخصوص حالات میں وفاق، صوبوں کو احکامات دے سکتا ہے، سپریم کورٹ

by sohail
مئی 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر سوموٹو کے تحریری آرڈر میں آئین کے آرٹیکل 149 کی شق ایک اور چار کا حوالہ دیتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ آئین کی مذکورہ شق سے عیاں ہے کہ صوبائی حکومتیں ایسے کوئی اختیارات استعمال نہیں کر سکتیں جس سے وفاق کی ایگزیکٹو اتھارٹی کے استعمال میں رکاوٹ پیدا ہو۔

8 صفحاتی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے مسائل، ملکی معیشت کی بدحالی یا کسی بھی سنگین خطرہ سے روکنے کے مقصد کے لیے وفاق اگر ضروری سمجھے تو اپنی ایگزیکٹو اتھارٹی میں توسیع کرتے ہوئے صوبوں کو ہدایات جاری کر سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں‌ ہفتہ اتوار کاروبار بند رکھنے کا حکومتی حکم کالعدم قرار دیدیا

بی آر ٹی منصوبے پر ایک قدم آگے، دو قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ چونکہ کورونا وبا کی لعنت سے امن اور پاکستان کی معیشت کو خطرہ لاحق ہے لہذا اس سے بچنے کے لیے وفاق اپنی  ایگزیکٹو اتھارٹی کو توسیع دیکر وبا سے بچنے کے لیے صوبوں کو احکامات دے سکتا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ اسے اس بات کا ادراک ہے کہ کورونا وبا پاکستان میں موجود ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہو رہی ہے اور اس میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ کورونا وبا حکومت پاکستان پر ایک اضافی بوجھ بن کر سامنے آئی اور جس انداز میں یہ وبا پھیلی ہے، خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

عدالت نے آبزرویشن دی ہے ہے کہ وبا کی نئی قسم کی وجہ سے حکومت اس سے نمٹنے کے لیے تیار تھی اور نہ ہی بڑی تعداد میں بڑھتے ہوئے کیسز کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی طبی آلات موجود تھے۔

عدالت نے اپنے تازہ ترین فیصلے میں حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے  آبزرویشن دی ہے کہ حکومت نے پھر بھی جلد از جلد اقدامات کیے تاکہ وبا کے پھیلنے کی شرح کو روکا جا سکے اور اس حوالے سے بھاری بھرکم رقم بھی مختص کی۔

عدالت نے کہا ہے کہ عوام کا بنیادی حق ہے حکومت انہیں صاف اور صحتمندانہ ماحول فراہم کرے، این ڈی ایم اے کرونا اور ٹڈی دل سے مقابلہ کی صلاحیت رکھتا ہے، خواہش ہے این ڈی ایم اے  کورونا اور ٹڈی دل کیخلاف جدوجہد میں کامیاب ہو، کورونا وائرس کیخلاف کوششوں کی این ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت پیش رفت رپورٹ دیں۔

عدالت نے صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کو بھی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Tags: سپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

آر آئی سی آگ کا واقعہ، مریضوں کی اموات پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے سوموٹو کی اپیل

متحدہ عرب امارات نے لمحوں میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کر لی

دنیا کی معمر ترین یوٹیوبر جو ویڈیو گیمز میں مہارت رکھتی ہیں

لاک ڈاؤن میں ویڈیو کالز کا بے دریغ استعمال کس طرح آپ کی توانائی نچوڑ رہا ہے؟

جب تین کیچ ڈراپ کرنے پر فلنٹوف کو وسیم اکرم سے ڈانٹ پڑ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In