• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے مشیروں اور معاونین خصوصی پر کئی سوالات اٹھا دیے

by sohail
مئی 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہماری کابینہ میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جنہیں میں نہیں جانتا۔ ایسے لوگوں کو اپنی وضاحت بھی کرنی چاہئے، اپنا پس منظر بھی بتانا چاہئے، اپنے اثاثہ جات بھی ظاہر کرنے چاہئیں اور اپنے ذرائع آمدن بھی بتانے چاہئیں۔

وفاقی کابینہ میں کون سے انجان لوگ شامل ہیں اور کیوں؟

انہوں  نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ لوگ بیگ اٹھا کر آئے تھے اور بیگ اٹھا کر واپس چلے گئے۔ ہم لوگوں نے عوام کے پاس جانا ہوتا ہے۔ ہم جوابدہ بھی ہیں۔ ہمارا احتساب لوگ بھی اور ادارے بھی کرتے ہیں، مقدس گائے کسی کو بھی نہیں ہونا چاہئے۔

غلام سرور خان سے سوال کیا گیا کہ بیگ اٹھا کر آنے والے لوگ کہاں سے آئے ہیں اور انہیں کابینہ میں کون لے کر آیا ہے؟ یہ تحریک انصاف کا حصہ تو نہیں تھے۔۔

اس کا جواب دیتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ اس بات کا جواب میں نہ آپ کو اور نہ ہی عوام کودے سکتا ہوں کہ یہ کون لوگ ہیں، ان کا بیک گراونڈ کیا ہے، کہاں سے یہ آئے ہیں اور کن وجوہات کی بنیاد پر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے بھی ہیں جہاں سے بھی آئے ہیں کم سے کم میرے ساتھ کابینہ میں جو میرا ساتھی بیٹھا ہو، چاہے معاون خصوصی ہو یا مشیر ہو، اس کا اتہ پتہ ضرور ہو، اسے اپنے اثاثہ جات ضرور ڈکلئیر کرنے چاہئے، اپنی ذرائع آمدن بھی ضرور بتانے چاہئیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصولاً تمام معاونین خصوصی کو اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے چاہئیں۔ یہ ہمارا ”گرے“ ایریا ہے۔ اس بات پر ہمارے اوپر انگلیاں اٹھتی ہیں۔ ہماری کابینہ پر انگلیاں اٹھتی ہیں۔ اس میں ایسے لوگ بھی بیٹھے ہیں جن کی دوہری شہریت ہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ اگر پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کا ممبر، کور کمیٹی کا ممبر، ایم پی اے، ایم این اے اور وفاقی وزیراپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتا ہے تو اصولاً معاونین خصوصی اور مشیران کرام کو اپنے اثاثہ جات ڈکلیئرکرنے چاہئیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ پوری کابینہ کا احتساب ہونا چاہئے لیکن جنہوں نے 35 برسوں تک اقتدار کے مزے لوٹے، تین تین بار وزرائے اعظم بنے۔ چھ چھ بار وفاقی وزیر بنے، ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ جب ان کا احتساب ہوتا ہے تو وہ سٹپٹاتے کیوں ہیں۔ سیخ پا کیوں ہو جاتے ہیں، وہ چلاتے کیوں ہیں۔ شہباز شریف میڈیا پر آ کر جھوٹی قسمیں کھاتا ہے اور کہتے ہیں کہ ایک دھیلے کی کرپشن، آپ کا قطرہ قطرہ حرام کا ہے۔

اٹھارویں ترمیم کا فائدہ اور نقصان کس کو ہوا؟

اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ریاست مضبوط ہوئی ہے یا کمزور ہوئی ہے؟ ریاست کا فائدہ ہوا ہے یا پھر نقصان ہوا ہے؟ ریاست صوبے کا نام نہیں پاکستان کا نام ہے۔ اس میں صوبوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن وفاق کمزور ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے قرضے لیے ہیں تو موٹر وے بنی ہیں چاہے وہ ایم ون ہے یا ایم ٹو مگر قرض تو پاکستان نے ادا کرنا ہے۔ ملائی صوبے کھا جائیں، قرضے وفاق ادا کرے اس طرح سے تو نظام نہیں چل سکتا۔ ہم نے فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔ پاکستان کی بقا، سلامتی اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے انیسویں اور بیسویں ترمیم بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کوئی ایسا صحیفہ تو نہیں کہ اس میں ترمیم نہیں ہو سکتی ، اٹھارویں ترمیم بھی تو ہوئی ہے۔

چینی اور آٹا کی رپورٹ کب  آئے گی؟

رپورٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ چینی اور آٹے کی تحقیقات ہوئی ہیں اس پر کمیشن بھی بنا ہے اور اب فرانزک آڈٹ بھی ہو گا اور اس کی رپورٹ عید سے پہلے آ جائے گی۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

کیا عمران خان اور جہانگیر ترین کی صلح ہو پائے گی؟

عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان صلح کے حوالے سے بات کرتے ہوے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ دلی خواہش ہے کہ وہ ایک ہی ہوں اور ایک ہی رہیں۔

وفاقی وزیر غلام سرور کے خلاف نیب کو کس نے شکایت کی ہے؟

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں چار دہائیاں ہو چکی ہیں، 1979 سے انتخابات لڑتا آ رہا ہوں اور واضح اکثریت سے الیکشن جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں برملا یہ بات کرتا تھا کہ میرے خلاف کوئی شکایت  تک نہیں ہے لیکن اب ایسا ہو گیا ہے۔ جب میں نے جاننے کی کوشش کی کہ شکایت کس کی جانب سے کی گئی ہے  تو جواب ملا کہ بے نامی شکایت کنندہ ہے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

اثاثوں میں اضافہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ میں صرف اپنی صفائی نہیں دے رہا ہوں اپنے ساتھ اپنے خاندان اور سیاست میں ہم نوا لوگوں کی بھی صفائی دے رہا ہوں۔ میرے دوست بھی دیانتدار ہیں، میں نےسیاست، عبادت اور خدمت سمجھ کر کی ہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ 1971 میں میرے والد کی وفا ت ہوئی ہے۔ 1971 میں مجھے جو کچھ وراثت میں ملا ہےاور آج 2020 ہے جو اثاثہ جات مجھے وراثت میں ملے تھے ان میں کچھ کمی ہوئی ہو گی۔

وفاقی وزیر ہوا بازی کے پاکستان میں کہاں کہاں گھر ہیں؟

وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا ہے کہ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پورے پاکستان میں میرے گاؤں کے علاوہ کہیں میرا کہیں اور گھر نہیں ہے۔ میرے گاؤں کا نام ”نوشہری خان“ ہے اوریہ میرے دادا کے داداکا نام تھا میں اسی گاؤں کے گھر میں رہتا ہوں۔

غلام سرور خان نے کہا ہے کہ میرا ضمیر بھی مطمئن ہے اور میرا ووٹر بھی مجھ سے مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، میرے خلاف جو درخواست آئی ہے میں اسے خوش آمدید کہتا ہوں۔

نیب آرڈیننس میں ترمیم پر کیا رائے تھی؟

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جب کابینہ میں نیب آرڈیننس میں ترمیم اور سرکاری افسران، کاروباری حضرات کو ریلیف دینے کی بات ہوئی تو میں ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے اس بات کی مخالفت کی تھی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ کسی کو کوئی رعایت حاصل نہیں ہونی چاہئے اور سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے۔ کابینہ کا بھی احتساب ہونا چاہئے، جتنے لوگ وفاقی کابینہ میں ہیں انہیں خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا چاہئے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ میری دوستی ہے لیکن میرا رہنما عمران خان ہے۔

اپنی وزارت میں فیصلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ نہ میں غلط کرتا ہوں اور نہ ہی غلط ہونے دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہر چیز کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ غلط کرنے کو کیوں کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں غلط ہو رہا ہو گا میں اس کی مزاحمت ضرور کروں گا۔ میرے لیے وزارت کی کوئی اہمیت نہیں ہے، عمران خان کی طرح میری سیاست بھی پاکستان کے لیے ہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ کوئی بھی ایم پی اے یاایم این اے کا امیدوار ہے اس نے اپنےاور بیوی بچوں کے بھی تمام اثاثہ جات ظاہر کیے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعد ہر سال الیکشن کمیشن کو اپنے گوشوارے جمع کراتے ہیں، پارٹی کی ہدایات کے مطابق ہم نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر ظاہر کی تھیں۔

کون کون سے ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے؟

ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ ایک آئیڈیا تھا کہ ماڈرن سہولیات کے ساتھ چلایا جائے جیسے استنبول کا ائیر پورٹ ہے۔ پہلے اس کی ریگولیٹری اور کمرشل فنکشن الگ ہوں گے تو پھر ان کو آؤٹ سورس کیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان ہے لیکن پہلے اسلا م آباد ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ کراچی اور لاہور ائیر پورٹس کی کار پارکنگ، لاونجز، ریستوران وغیرہ پہلے ہی پانچ سال کے لیے آؤٹ سورس کیے ہوئے ہیں۔

غلام سرور خان نے یہ گفتگو ہم نیوز پر عادل شاہ زیب کے پروگرام ”بڑی بات“ میں کی ہے۔

Tags: غلام سرور خاننیب آرڈیننس
sohail

sohail

Next Post

کیا کورونا وبا انسانوں کے ساتھ ساتھ شہروں کو بھی مار رہی ہے؟

مخصوص حالات میں وفاق، صوبوں کو احکامات دے سکتا ہے، سپریم کورٹ

آر آئی سی آگ کا واقعہ، مریضوں کی اموات پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے سوموٹو کی اپیل

متحدہ عرب امارات نے لمحوں میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کر لی

دنیا کی معمر ترین یوٹیوبر جو ویڈیو گیمز میں مہارت رکھتی ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In