• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سعودی ڈراموں میں اسرائیل کے متعلق مثبت گفتگو نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کر دیا

by sohail
مئی 21, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی حکومت کی زیرنگرانی چلنے والے نیٹ ورکس پر ایئر ہونے والے دو ٹی وی ڈراموں میں اسرائیل کے متعلق گفتگو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان دونوں ڈراموں پر شدید تنقید کی گئی ہے، بہت سے افراد کا خیال ہے کہ سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہے اور ان ڈراموں کے ذریعے عوام کا ردعمل دیکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دیگر عرب ممالک کی طرح سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں تاہم یہ افواہیں پھیلی ہوئی ہیں کہ دونوں ممالک ایران کے خلاف مشترکہ دشمنی کے باعث قربت کے خواہاں ہیں۔

سعودی عرب میں پابندیوں کا خاتمہ اور ملازمت کی تلاش میں نکلی خواتین کا سیلاب

جیل میں قید سعودی بادشاہ کی بھتیجی کا اپنی رہائی کے لیے خط سامنے آ گیا

اب رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں، جبکہ ٹی وی ڈراموں کی چاہت بڑھ جاتی ہے، دو مواقع پر اسرائیل کا تذکرہ مثبت انداز میں ہوا ہے جس سے ان افواہوں کو تقویت ملی ہے کہ سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہاں ہے۔

ایگزٹ 7 نامی ڈرامے میں متوسط طبقے کی تیزی سے جدت کی طرف جاتے سعودی معاشرے کی عکاسی کی گئی ہے، اس میں ایک کردار آن لائن ویڈیو گیم کے ذریعے ایک اسرائیلی نوجوان کو دوست بناتا ہے۔

ایک اور ڈرامے میں ایک کردار اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہتا ہے کہ فلسطینی سعودی عرب کے دشمن ہیں جو دن رات اس کی توہین کرتے رہتے ہیں حالانکہ انہیں حکومت کئی دہائیوں سے مالی امداد دے رہی ہے۔

ان دونوں ڈراموں کے آتے ہیں سوشل میڈیا میں ان پر شدید تنقید شروع ہو گئی، ٹوئٹر پر متحرک بہت سے افراد کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔

یہ دونوں ڈرامے ایم بی سی نیٹ ورک نے پیش کیے ہیں جو حکومت کے کنٹرول میں ہے، اس کے بانی ولید الابراہیم ان اہم شخصیات میں شامل ہیں جنہیں 2017 میں کرپشن کے خلاف مہم کے دوران نظربند کر دیا گیا تھا۔

ایم بی سی کے ترجمان مازین ہائیک نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کئی دہائیوں سے خوف، خون خرابے، نفرت اور انتہاپسندی کا خطہ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ٹی وی شوز کے ذریعے اس خطے کا ایک دوسرا تصور پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو امید، برداشت، بین المذہبی مکالمہ پر مبنی ہے۔

سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہو گئی

سعودی عرب کا قیدیوں کے لیے کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بات عالمگیریت پر مبنی اور آپس میں جڑی ہوئی دنیا کے تناظر میں کسی حد تک بوسیدہ معلوم ہوتی ہے۔

تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

ایسیکس یونیورسٹی کے پروفیسر عزیز الغشیان کے مطابق ایسے شوز حکومت کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے متعلق رائے عامہ کو سمجھنے کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

Tags: سعودی اسرائیل تعلقاتسعودی ڈرامےسوشل میڈیا
sohail

sohail

Next Post

چینی تحقیقاتی رپورٹ : جہانگیر ترین، مونس الٰہی، اومنی گروپ اور عمر شہریار ذمے دار قرار

کورونا وائرس: اٹلی میں 1 ڈالر میں گھر خریدنے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت میں بھوکے مزدور کی مردہ کتے کا گوشت کھانے کی ویڈیو پرشدید غم وغصہ

گورنر نیویارک اور ان کے بھائی کو کورونا ٹیسٹ پر ہنسی مذاق مہنگا پڑ گیا

چینی تحقیقاتی رپورٹ میں انصاف نہیں ہوا، ہر چیز کے لیے تیار ہوں، جہانگیر ترین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In