کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکی ریاست نیویارک کے گورنر انڈریو کومو اور سی این این پر ان کے اینکر بھائی ’کرس کومو‘ کو کورونا وائرس ٹیسٹ کے متعلق ہنسی مذاق مہنگا پڑ گیا۔
سی این این پروگرام میں کورونا وائرس ٹیسٹوں پر جاری بحث کے دوران ’کومو برادران‘ نے بیماری کی تشخیص کیلئے کئے جانیوالے ٹیسٹوں پر مذاق کیا اور دوران پروگرام ہنستے دکھائی دیے جسے امریکیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گورنر نیویارک نے کورونا وائرس کی سخت جانی کی خطرناک تفصیلات بتا دیں
نیویارک میں کورونا وائرس چین کے بجائے یورپ سے منتقل ہوا، نئی تحقیق
سی این این پر امریکی ریاست نیویارک کے گورنر انڈریو کومو نے اپنے بھائی کے شو ”کومو پرائم ٹائم“ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کا ذکر کیا۔ گورنر کا یہ ٹیسٹ ٹی وی پر لائیو دکھایا گیا تھا۔
گورنر کی جانب سے اپنے کورونا ٹیسٹ کا ذکر کیا گیا تو ٹی وی شو کے میزبان ’کرس کومو‘ نے بھائی کی بڑی ناک کا مذاق اڑایا۔ اینکر کومو کی جانب سے اپنے بھائی کی ناک کے سائز کا مذاق اڑاتے ہوئے کورونا ٹیسٹ نمونے لینے والی بڑی ”سواب“ دکھائی گئی۔
ٹی وی شو کے دوران ‘کومو برادران’ کے کورونا ٹیسٹ پر ان مزاحیہ تبصروں پر امریکیوں نے ہنسنے کی بجائے کڑی تنقید کی ہے۔ نکولس فونداکارو نے ٹویٹر پر لکھا کہ سی این این کی صحافت کی یہ حالت ہے کہ کرس کومو نے بھائی سے کورونا وبا کے دوران انتظامات پر سوالات کرنے کی بجائے اس کی بڑی ناک کا مذاق اڑایا۔
امریکی ریاست نیویارک میں اب تک کورونا وائرس کے 3 لاکھ 64 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے اب تک 28 ہزار 758 اموات ہو چکی ہیں۔