• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

برطانیہ میں بڑی تعداد میں لوگ کورونا کو ایک افسانہ سمجھتے ہیں، نئی تحقیق

by sohail
مئی 22, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک تحقیق کے مطابق ہر 5 سے میں ایک برطانوی شہری کورونا وائرس کو جھوٹ اور افسانہ سمجھتا ہے۔

4 سے 11 مئی کے دوران یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں کی گئی اس تحقیق میں ڈھائی ہزار برطانوی شہریوں نے حصہ لیا، نفسیات دانوں کی ٹیم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ برطانیہ میں بڑی تعداد سائنسی اور حکومتی بیانیے سے متفق نہیں ہے۔

تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 59 فیصد بالغ افراد اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حکومت کسی حد تک اس وائرس کی حقیقی وجوہات کے متعلق عوام کو نہیں بتا رہی۔

کورونا وائرس پھیلانے کا الزام، برطانیہ میں 77 فون ٹاورز جلا دیے گئے

20 پاؤنڈ کے نئے نوٹ کا کورونا وائرس سے کیا تعلق ہے؟

اسی طرح 21 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس ایک گھڑا ہوا افسانہ ہے، 62 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ یہ وائرس انسانی تخلیق ہے۔

جب لوگوں سے دریافت کیا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ وائرس حیاتیاتی ہتھیار ہے جسے چین نے بنایا ہے تو 55 فیصد افراد نے اس سے اتفاق نہیں کیا، 20 فیصد کسی حق تک متفق تھے جبکہ 5.5 فیصد اس بات کو بالکل برحق گردانتے تھے۔

79 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ فائیو جی کو اس وائرس کی وجہ نہیں تسلیم کرتے۔

تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے سائیکلوجیکل میگزین میں لکھا ہے کہ اس قسم کے نظریات کا تعلق خبط، ویکسین کے متعلق عمومی سازشی خیالات، ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں سازشی تصورات، سازشوں پر یقین رکھنے والی نفسیات اور اداروں اور پیشوں پر عدم اعتماد سے ہے۔

ریسرچرز کے مطابق 50 فیصد آبادی کے پاس سازشی نظریات کے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے، 25 فیصد نے کسی حد تک ان کی توثیق کی، 15 فیصد نے مسلسل اس بات کو سچ قرار دیا جبکہ 10 فیصد نے بڑے درجے کے یقین کا مظاہرہ کیا۔

ٹیم نے یہ بھی دیکھا کہ کورونا کے متعلق سازشی نظریات پر یقین رکھنے والوں نے حکومتی ہدایات پر کم عمل کیا اور وہ تشخیص، اینٹی باڈی ٹیسٹس اور ویکسین کرانے کی جانب کم مائل تھے۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں کلینکل نفسیات کے پروفیسر ڈینئل فری مین نے کہا کہ ہماری تحقیقات کے نتائج بتاتے ہیں کہ سازشی نظریات واقعی عملی معاملات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان نظریات پر یقین رکھنے والے گھروں تک محدود رہنے، گھر سے باہر لوگوں سے نہ ملنے یا دوسرے افراد سے دو میٹر کا فاصلہ رکھنے جیسی حکومتی ہدایات پر کم عمل کرتے ہیں۔

ڈینئیل فری مین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کا ویکسین یا ٹیسٹ کرانے اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے کی طرف رجحان کم ہے۔

Tags: سازشی نظریاتکورونا وائرسکورونا وائرس اور سازشی نظریات
sohail

sohail

Next Post

بھارت میں کورونا کے خلاف حفاظتی سامان کی کمی پر بولنے والا ڈاکٹر دماغی اسپتال داخل

پی آئی اے کے آن لائن بکنگ کے نظام میں خرابی کے باعث ایک نوجوان کی جان بچ گئی

براعظم افریقہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار اسقدر کم کیوں ‌ہے؟

بھارت کے بعد سری لنکا مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے کورونا کا نام استعمال کرنے لگا

سائنسی کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر کل 24 مئی کو ہو گی، فواد چوہدری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In