• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارت میں کورونا کے خلاف حفاظتی سامان کی کمی پر بولنے والا ڈاکٹر دماغی اسپتال داخل

by sohail
مئی 23, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی حکام کی جانب سے کورونا وبا کے دوران حفاظتی سامان کی کمی پر آواز اٹھانے والے ڈاکٹر کو پاگلوں کے اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

بھارتی ڈاکٹر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکام ڈاکٹروں کو ماسک، دستانے اور گاؤنز سمیت دیگر حفاظتی سامان نہیں دے رہے۔

بھارت کے سرکاری اسپتال میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر سدھاکار راؤ کی جانب سے 3 اپریل کو میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان نہیں دیا جا رہا۔

بھارت میں بھوکے مزدور کی مردہ کتے کا گوشت کھانے کی ویڈیو پرشدید غم وغصہ

بھارت کی 10 شخصیات جو اپنے ورثا کیلئے بے پناہ دولت چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوئیں

انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر ایک ماسک 15 دن تک استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ انکی جانب سے سوال اٹھایا گیا تھا کہ ڈاکٹر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کرمریضوں کا علاج کیسے کرسکتے ہیں۔

حکومت نے ڈاکٹر سدھاکار راؤ کو معطل کرتے ہوئے ان الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔

یہ الزامات لگانے کے بعد ڈاکٹر سدھاکار کے بقول انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی تھیں۔ ان کے خاندان کا بھی یہی مؤقف ہے کہ ان الزامات کے بعد انہیں ہراساں کیا گیا جس کے بعد وہ کئی ہفتوں تک ذہنی دباؤ کا شکار رہے۔

ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو کبھی بھی دماغ خرابی کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا مگر حفاظتی سامان کی کمی بارے سوالات اٹھانے پر انہیں دھمکیاں ملیں۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر ڈاکٹر سدھاکار راؤ کی پولیس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ پولیس پر چلا رہے ہے جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں ایک کانسٹیبل انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹر نے شرٹ نہیں پہنی ہوئی ہے اور اسکے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر کی جانب سے اس موقع پر مقامی صحافیوں کو بتایا گیا کہ پولیس نے انہیں زبردستی روکا اور کار سے نکالا، ڈاکٹر نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کا موبائل چھین لیا۔

پولیس کا یہ مؤقف ہے کہ انہیں ہائی وے پر شراب میں لت ایک شخص کی رپورٹ ملی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ راہ گیروں نے نشہ میں لت پت ڈاکٹر کی حرکتوں پر اس کے ہاتھ باندھے تھے۔

Tags: بھارت میں ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی کمیبھارت میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

پی آئی اے کے آن لائن بکنگ کے نظام میں خرابی کے باعث ایک نوجوان کی جان بچ گئی

براعظم افریقہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار اسقدر کم کیوں ‌ہے؟

بھارت کے بعد سری لنکا مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے کورونا کا نام استعمال کرنے لگا

سائنسی کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر کل 24 مئی کو ہو گی، فواد چوہدری

سعد الجبری کون ہیں اور شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی تلاش کیوں ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In