• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چینی تحقیقاتی رپورٹ : جہانگیر ترین، مونس الٰہی، اومنی گروپ اور عمر شہریار ذمے دار قرار

by sohail
مئی 21, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: حکومت نے چینی تحقیقات رپورٹ پبلک کر دی ہے جس میں جہانگیر ترین، مونس الہی، اومنی گروپ اور عمر شہریار چینی بحران کے ذمہ دار قرار دے دیے گئے۔

فرانزک آڈٹ رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کےخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنےکی سفارش کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنےکےمتاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔

کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ شوگر ملز کسانوں کو امدادی قیمت سے کم پیسے دیتے ہیں۔

کمیشن نے کیسز  نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے کی سفارش کی ہے، عید کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر سفارشات تیار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کچی پرچی اور کمیشن ایجنٹ کے ذریعے کم قیمت پر کسانوں سے گنا خریدا جاتا ہے، کسانوں کو گنے کے وزن میں 15 فیصد سے زائد کٹوتی کی جاتی ہے۔

شہزاداکبر نے بتایا کہ ریگولیٹرزکی غفلت کے باعث چینی بحران پیدا ہوا اورقیمت بڑھی۔ 5 سال میں 29ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ رپورٹ میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ایک کاروباری طبقے نے نظام کومفلوج کرکے بوجھ عوام پر ڈالا ہے۔

رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ کس طرح کسان کو مسلسل نقصان پہنچایا گیا۔ مارکیٹ میں مختلف حربوں سےچینی مہنگی کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2019 کی نسبت 2020 میں گنا مہنگا بیچا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاق نے 15.20 ارب روپے کی سبسڈی دی اور سندھ حکومت نے 9.3 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات کی مد میں 58 فیصد چینی افغانستان جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5سال میں 88 شوگر ملزکو 29 ارب کی سبسڈی دی گئی۔ 5سال میں ان شوگر ملز نے 22 ارب روپے کا انکم ٹیکس دیا۔ ان شوگر ملز نے 12 ارب کے انکم ٹیکس ریفنڈز لیے یوں کل 10 ارب روپے انکم ٹیکس دیا گیا۔

شہزاد اکبر نے کہا وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ دیگر شوگزملزکابھی فرانزک ہونا چاہیے اور عید کے فوراً بعد سفارشات طلب کی ہیں جس کے لیے میری ذمہ داری لگائی گئی ہے۔

ان کا  کہنا تھا کہ آٹا کی مدد میں چوری پرکیسزبھی بن رہے ہیں جب کہ گندم کی چوری کی مد میں وصولیاں بھی ہوئی ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے شوگر انکوائری رپورٹ  پر وفاقی کابینہ میں پیش کی اور کابینہ نے رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ میں مفادات کے ٹکراؤ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی مفادات کے ٹکراؤ کے متعلق قانون سازی کی جائے۔  کابینہ نے نظام  کو فعال اور  اداروں کومتحرک کرنےکی منظوری بھی دی۔

ایک سوال کے جواب میں شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ میں آنے افراد میں سے ابھی کسی کانام ای سی ایل پرنہیں ڈالا گیا لیکن اگر کوئی تحقیقاتی ادارہ کہے گا توکابینہ نام ای سی ایل میں ڈالنے پرغور کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے جو کہتے تھے، رپورٹ نے آج اسے سو فیصد سچ ثابت کر دیا ہے، ایسے معاملات پر اس سے قبل کبھی بھی تحقیقات نہیں کی گئیں اور نہ ہی کسی حکومت میں انہیں پبلک کرنے کی ہمت تھی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن اس لیے بنایا گیا تھا کیونکہ دسمبر 2018 سے اگست 2019 کے دوران چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کے تحت ایک تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی اور اس کمیٹی نے وزیراعظم کو تفصیلی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

معاون خصوصی کے مطابق اس رپورٹ میں ان مسائل کو دیکھا گیا ہے جن کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھی تھیں۔

sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس: اٹلی میں 1 ڈالر میں گھر خریدنے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت میں بھوکے مزدور کی مردہ کتے کا گوشت کھانے کی ویڈیو پرشدید غم وغصہ

گورنر نیویارک اور ان کے بھائی کو کورونا ٹیسٹ پر ہنسی مذاق مہنگا پڑ گیا

چینی تحقیقاتی رپورٹ میں انصاف نہیں ہوا، ہر چیز کے لیے تیار ہوں، جہانگیر ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 36 برس سے قید ہاتھی 'کاون' کو رہا کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In