بھارت میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے بے شمار دردناک واقعات کو جنم دیا ہے جن کی وجہ سے حکومت کے بے رحمانہ اقدامات پر شدید تنقید جاری ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے اور صارفین بھارت میں غریب طبقے کی حالت زار پر اپنے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
آنسو بہاتے مزدور کی تصویر بھارت میں لاک ڈاؤن سے جڑے المیوں کا استعارہ بن گئی
بھارت میں لاک ڈاؤن کے نتائج، بھوک نے انسان اور جانور ایک برابر کر دیے
بھارتی شہری پرادھومان سنگھ نروکا راجھستان ہائی وے پر اپنی گاڑی پہ جا رہے تھے جب انہوں نے ایک شخص کو سڑک کنارے ایک مردہ کتے کا گوشت کھاتے دیکھا۔
انہوں نے فوراً کیمرہ نکالا، اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی جو فوری طور پر وائرل ہو گئی اور عوام نے اپنے غم و غصے اور تاسف کا اظہار شروع کر دیا۔
اس واقعہ نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلا دیا کہ کورونا وائرس اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث کس طرح بھوک اور غربت کے عفریت اس ملک کے طول و عرض میں ناچ رہے ہیں۔
پرادھومان سنگھ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شخص ایک مردہ کتے کا گوشت کھا رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گوشت کھانے والے سے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس کھانے کو خوراک نہیں ہے؟ تم کیا کھا رہے ہو؟ اس سے تم مر جاؤ گے۔
پھر انہوں نے اس آدمی کو سڑک کے کنارے کھڑا ہونے کا کہا اور گاڑی سے لنچ باکس اور پانی کی بوتل لا کر اسے پکڑا دی، اس دوران انہوں نے ناک پر رومال رکھا ہوا تھا۔
خوراک ملتے ہیں ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اس شخص نے اسے کھانا شروع کر دیا، نروکا نے اسے کہا کہ وہ اسے پیسے دیں گے۔
پھر انہوں نے کیمرہ کی جانب رخ کر کے کہا کہ میں نے دہلی جاتے ہوئے اس آدمی کو جانور کا گوشت کھاتے دیکھا جو شاید سڑک پر مرا پڑا تھا، اگر آپ بھی کسی شخص کو سڑک پر دیکھیں تو اس کی مدد کریں اور جتنا ممکن ہو یہ ویڈیو بھی حکومت کے ساتھ شیئر کریں۔
اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دلی جے پور روڈ پر انسانیت نے شرم سے منہ چھپا لیا ہے جہاں بھوک کے باعث ایک مزدور مردہ کتے کا گوشت کھانے پر مجبور ہو گیا ہے۔
بھارت میں بھوک سے بچنے کیلئے گھروں کو جانیوالے 14 مزدور ٹرین کے نیچے آ گئے
بھارت میں لاک ڈاؤن سے جڑا ایک اور المیہ، 12 سالہ بچی پیدل چلتے چلتے دم توڑ گئی
کسی بھی شخص نے رک کر اس کی مدد کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، میں نے اسے خوراک دی اور پیسے بھی دیے، اگر آپ کسی بھوکے کو دیکھیں تو اس کی لازمی مدد کریں۔
ٹویٹر پر ایک صارف لاوانیا بلال نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کیا اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شدید صدمے کی بات ہے کہ ایک شخص مردہ کتے کا گوشت کھا رہا ہے، بھارت اس تکلیف اور ذلت کو کبھی نہیں بھولے گا۔
This is beyond heartbreaking. No one deserves this
He is eating the carcass of a dead dog.@narendramodi India won’t forget this amount of pain and humiliation heaped of the poor #ShamelessBJP pic.twitter.com/NifOFgzAbQ— Lavanya Ballal Jain (@LavanyaBallal) May 20, 2020