• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عمران خان کی ٹیم خیبرپختونخوا میں کارکردگی نہیں دکھا سکی، شاہد آفریدی

by sohail
مئی 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم خیبرپختونخوا میں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سات برسوں سے اس صوبے میں حکمران ہے لیکن عمران خان کے ویژن کے مطابق وہاں کام نہیں ہوا۔

سیاست میں آنے کے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سی جماعتوں کی جانب سے پیشکش ہوئی ہے، اگر ایسا ارادہ ہوتا تو اب تک سیاست میں آ چکا ہوتا، یہ سیاست دانوں کا کام ہے، انہی کو ہی کرنے دینا چاہیئے۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں سات ماہ کے لیے وزیراعظم بنا دیا جائے تو اس عرصے میں ان کی ترجیحات کیا ہوں گی، انہوں نے جواب دیا کہ تعلیم اور روزگار پر ان کا فوکس ہو گا۔

ہم نیوز کے اینکر عادل شاہزیب نے انہیں کہا کہ سیاست میں جانے کا موقع ملے تو اس سے فائدہ اٹھانے میں کیا حرج ہے؟ اس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کرسی مذاق نہیں ہے، اس پر بیٹھنا بہت دشوار کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ وزیراعظم ہوتے تو حزب اختلاف کی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلتے کیونکہ جو شخص گھر کا بڑا ہوتا ہے وہ باقی افراد خانہ کو بھی ساتھ لے کر چلتا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس اور صحت کے محکمے بہتر ہوئے ہیں لیکن انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کا کام چل سکے۔

Tags: خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگیشاہد آفریدیشاہد آفریدی کا انٹرویوعمران خان
sohail

sohail

Next Post

کچھ لوگ سب کچھ کھانے کے باوجود مٹاپے کا شکار کیوں نہیں ہوتے؟

لداخ کے قریب چین اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ کیا ہے؟

نیب کو عمران خان کنٹرول کر رہے ہیں، اس ادارے کو ختم کر دینا چاہیئے، شاہد خاقان عباسی

بھارت کے امیر ترین شہر ممبئی میں کورونا کی تباہی کا آنکھوں دیکھا حال

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو بند کر دینے کی دھمکی کیوں دی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In