• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو بند کر دینے کی دھمکی کیوں دی؟

by sohail
مئی 27, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کمپنیوں کو یا ریگولیٹ کریں گے یا انہیں یکسر بند کر دیں گے۔

ٹویٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی چند ٹویٹس پر تنبیہ کرنے کے بعد انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کو محسوس ہو رہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے کنزرویٹو آوازوں کو پوری طرح بند کر دیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا کرنے کی اجازت دینے سے پہلے انہیں (سوشل میڈیا کمپنیوں کو) یا تو ریگولیٹ کریں گے یا پھر انہیں بند کر دیں گے۔

کیا ٹرمپ انتخابات میں کورونا کے بہانے چین کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہے ہیں؟

کورونا وبا کے خاتمے پر چین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ کے خطرات لہرانے لگے

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ انہوں نے کیا کرنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں، ہم انہیں اسے مزید نفاست سے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو سختی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنا طریق کار ابھی تبدیل کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹویٹر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹس پر ‘فیکٹ چیک لیبل’ لگا دیا تھا، یہ لیبل غلط خبریں دینے اور غیرمصدقہ دعووں کا مقابلہ کرنے کے لیے بنایا تھا۔

اس کے فوراً بعد ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کمپنی 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کر رہی ہے اور آزادی اظہار کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹویٹر انتظامیہ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Tags: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپٹرمپ کی ٹویٹر پر تنقیدٹویٹر
sohail

sohail

Next Post

بھارت میں لاک ڈاؤن: مردہ ماں کو جگانے کی کوشش کرنے والے بچے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

کورونا پر فتح حاصل کرنے والا جنوبی کوریا ایک مرتبہ پھر وائرس کے نشانے پر

سابق ممبر پنجاب اسمبلی سردار عاطف مزاری بیٹے کے ہاتھوں قتل

آصف زرداری کے قریبی ساتھی نے سندھ حکومت سے کروڑوں روپے بٹور لیے، نیب

اگلے بجٹ میں 1630 ٹیرف لائنوں پر عائد 2 فیصد اضافی ڈیوٹی کے خاتمے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In