• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا پر فتح حاصل کرنے والا جنوبی کوریا ایک مرتبہ پھر وائرس کے نشانے پر

by sohail
مئی 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جنوبی کوریا ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم اس ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے اور وبا کی دوسری لہر کے خدشات کا اظہار شروع ہو گیا ہے۔

جمعرات کو ملک میں 79 نئے مریض سامنے آئے ہیں جو ایک دن پہلے کے اعدادوشمار سے دگنا ہیں، یہ 5 اپریل کے بعد سامنے آنے والی مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، کوریا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 ہزار 344 ہو گئی ہے۔

جنوبی کوریا کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی میں دنیا کے لیے چار اہم سبق

تمام ممالک کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے لیے تیار رہیں، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

نیوزی لینڈ نے کن تین باتوں پر عمل کر کے کورونا کے خلاف فتح حاصل کی؟

جنوبی کوریا میں کورونا وبا کے دوران آن لائن خریداری کا رجحان بڑھ گیا ہے، ایسی ہی ایک کمپنی کوپانگ کارپوریشن کے ڈسٹری بیوشن سنٹر میں کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں، 69 کیسز کا تعلق اسی کمپنی کے مختلف سنٹرز  سے ہے۔

کوپانگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیول کے شمال مغرب میں موجود ڈسٹری بیوشن سنٹر میں ایک ملازم میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد اس دفتر کو بند کر دیا گیا ہے۔

کوریا کے نائب وزیر صحت و سماجی بہبود کم کانگ لپ نے کہا ہے کہ کورونا کے کلسٹرز پر قرنطینہ کے ذریعہ قابو پا لیا جائے گا تاہم وبا کی دوسری لہر کے خدشات موجود ہیں۔

اس ماہ کے آغاز میں سیول کے نائٹ کلبز میں کورونا کے کلسٹرز سامنے آئے تھے جس میں 3 سو کے قریب افراد میں کورونا کا انکشاف ہوا تھا، فروری میں ایک مذہبی اجتماع کے باعث کورونا وبا کا پھیلاؤ بڑھ گیا تھا اور روزانہ اوسطاً ایک ہزار مریض سامنے آ رہے تھے۔

جنوبی کوریا نے لاک ڈاؤن اور سفر پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے بڑی تعداد میں ٹیسٹ کرنے اور مریضوں کو ملنے والوں کی تلاش کر کے انہیں قرنطینہ کرنے کے ذریعے وبا پر قابو پا لیا تھا۔

اس کامیابی کے باعث حکمران جماعت، جو کورونا سے پہلے بہت غیرمقبول ہو گئی تھی، بھاری اکثریت سے انتخابات بھی جیت گئی تھی۔

عالمی ادارہ صحت بار بار خبردار کر رہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دنیا کو کورونا کی دوسری لہر کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔

Tags: جنوبی کوریا میں کورونا کی دوسری لہرجنوبی کوریا میں کورونا وائرسعالمی ادارہ صحتکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

سابق ممبر پنجاب اسمبلی سردار عاطف مزاری بیٹے کے ہاتھوں قتل

آصف زرداری کے قریبی ساتھی نے سندھ حکومت سے کروڑوں روپے بٹور لیے، نیب

اگلے بجٹ میں 1630 ٹیرف لائنوں پر عائد 2 فیصد اضافی ڈیوٹی کے خاتمے کا امکان

دہشت گرد تلاش کرنے والی ٹیکنالوجی کورونا مریضوں کی کھوج میں استعمال ہونے لگی

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا میں مبتلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In