چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ان کی صحت بہت بہتر ہے اور وہ گھر سے ہی عدالتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیرسماعت کیس سن رہے تھے۔