• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home کالم

معاملہ صحت کا ہے قانون کا نہیں

by sohail
مئی 30, 2020
in کالم
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

گھومنا پھرنا، شاپنگ کرنا، دعوتیں کرنا، اسپتال کے آؤٹ پیشنٹ ڈور جانا اور اس طرح کے بہت سے کام کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق ہیں۔  لیکن جب ہر انسان کے کسی جان لیوا بیماری کا کیرئر بننے کا اندیشہ ہو تو ریاست یہ بنیادی حقوق معطل کر سکتی ہے۔ وبا کے دنوں میں اسپتال بھی معمول کے مطابق کام نہیں کرتے اور جب اسپتال ہی میدان جنگ ہوں تو وہاں سے دور رہنا ہی بھلا ہے۔

سترہ مارچ کو ہمارے صوبے اونٹاریو ،کینیڈا میں ایمرجنسی آرڈر جاری ہوا جس کی روسے تمام غیر ضروری کاروبار بند رہیں گے اور پانچ افراد سے زیادہ کے اجتماع پر پابندی رہے گی۔ اس آرڈر کی تاریخ میں اونٹاریو کے چیف میڈیکل افسر کی تجویز کی روشنی میں اضافہ بھی کیا گیا۔ اب جو بزنس آؤٹ ڈور کام کرتے ہیں ان کے کھولنے پر غور ہو رہا ہے بشرطیکہ  وہ حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں۔

اونٹاریو کے چیف میڈیکل افسر کی ٹیم ہی فیصلہ کرے گی کہ پابندیاں کتنی نرم کرنی ہیں اور کب اٹھانی ہیں۔ جب صوبے میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کے کیسز یومیہ دو سو سے کم ہو جائیں گے تبھی پابندیاں نرم کی جائیں گی۔ یہ اس لیے ضروری ہے کہ وبا کا پھیلاؤ اسقدر رہے جسے آسانی سے سنبھالا جا سکے نہ کہ اتنا کہ حالات قابو سے باہر ہو جائیں۔

اب دوسری طرف اونٹاریو کے باشندے بھی غیر ضروری کام بند کر کے صبر سے وبا کی شدت میں کمی کا انتظار کر رہے ہیں۔ معاشی چیلنجز سب کو ہیں لیکن ترجیح اس وقت صحت اور زندگی کی حفاظت ہے۔ زندہ رہیں گے تو  کما بھی لیں گے۔  پچھلے ڈھائی ماہ میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے تہوار بھی آئے اور بغیر کسی اہتمام کے گزر گئے کیونکہ وقت کا تقاضا یہی تھا۔

بنیادی حقوق معطل ہیں لیکن انسانوں کی جانیں محفوظ رکھنا اسوقت ترجیح ہے۔

بات شعور کی ہے، جب تک معاشرے کا ہر فرد اپنی ذمہ داری محسوس نہیں کرے گا حکومت کی ہر کاوش سوراخ والی بالٹی میں پانی محفوظ رکھنے کی کوشش ہی ثابت ہو گی۔ جس کا کام اسی کو ساجھے۔ اس وقت صحت کے ادارے سے وابستہ افراد ہی سب سے بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں کیونکہ معاملہ صحت کا ہے قانون کا نہیں۔

اللہ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔

 

روبینہ یاسمین

sohail

sohail

Next Post

بھارت میں کورونا وبا، ایک دن میں 8 ہزار کے قریب نئے مریض اور 265 اموات

کراچی میں کورونا کے باعث 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 35 اموات

کورونا وائرس : جی سیون سمٹ ملتوی، صدر ٹرمپ کا نئے ممالک کی شمولیت کا عندیہ

کیا شیخ رشید اور عائشہ عمر شادی کر رہے ہیں؟

امریکہ میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے، 16 ریاستوں، 25 شہروں میں کرفیو نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In