لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سماجی کارکن ابرار الحق بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تمام تر سرگرمیاں اسکائپ کے ذریعے جاری رکھیں گے، انہوں نے کورونا سے متاثرہ تمام افراد کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
معروف ٹی وی اداکار یاسر نواز، ندا یاسر اور نوید رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
پاکستان ٹیلی وژن کے تین معروف اداکاروں، یاسر نواز، ندا یاسر اور نوید رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
ندا یاسر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹیوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں خود کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم ان کے شوہر کو بخار تھا جبکہ بیٹے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ندا کا کہنا تھا کہ ان کے عملے کے افراد کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔
یہ بات کہی جا رہی ہے کہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں پاکستانی ڈرامے ‘میرا دل میرا دشمن’ کے اداکار شریک ہوئے تو ان میں بھی کورونا وائرس منتقل ہو گیا۔
اس ڈرامے میں نوید رضا کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ یاسر نواز، ایلیزے شاہ، نعمال سمیع اور انعم تنویر بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں۔