وفاقی حکومت نے مشکل کی گھڑی میں عوام کو بڑا ریلیف دے دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 7 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 74 روپے 52 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل 9 روپے 37پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیز ل کی نئی قیمت 38روپے 14پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل 11 روپے 88پیسے سستاکر دیا گیا ہے ۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 35روپے56پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات12بجے کے بعد سے ہو گا۔
سوال یہ ہے کہ کیا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مناسب کمی کی جائے گی؟ پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کے باجود مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہو رہی۔ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا حقیقی فائدہ عوام کو کب حاصل ہو گا؟