• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ڈینیل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ میں ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

by sohail
جون 1, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی رہائی کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ حکومت اور مقتول کے والدین کی جانب سے ملزمان کی بریت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس منظور احمد ملک نے سندھ حکومت کے وکیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، آپ نے سزا معطلی کی درخواست میں جو نکات اٹھائے وہ سب غیر متعلقہ ہیں، آپ کو عدالت کی طرف سے اٹھائے سوالات پر مطمئن کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو ریکارڈ سے ثابت کرنا پڑے گا کہ امریکی صحافی کو اغوا کیا گیا، اس کے کیا شواہد ہیں، ریکارڈ سے یہ بھی ثابت کرنے پڑے گا کہ جس شخص کو اغوا کیا گیا وہ امریکی صحافی ہی ہے، جو کہانی آپ بیان کر رہے ہیں اس میں قانونی سقم کی نشان دہی کرنی پڑے گی۔

جسٹس منظور احمد ملک نے سندھ حکومت کے وکیل کو مزید کہا آپ کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ اغوا برائے تاوان کے لیے امریکی صحافی کو قتل کیا گیا، آپ کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ قتل کے بعد اقبال جرم قانون کے مطابق ہوا، جن ضابطہ فوجداری کی شقوں کے تحت ٹرائل کورٹ نے سزا نہیں دی کیا ان نکات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ انسداد دہشتگری کی دفعات نظر انداز کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کیا ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا؟

جسٹس قاضی امین نے وکیل سے کہا کہ آپ جن فرانزک شواہد پر انحصار کر رہے ہیں ہم ان کا بھی جائزہ لیں گے۔

جسٹس منظور احمد ملک نے ریمارکس دیے کہ کیس کی کچھ دستاویزات نامکمل ہیں وہ بھی پیش کی جائیں۔

امریکی صحافی کے والدین کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل فیصل صدیقی نےعدالت کو بتایا کہ اس کیس میں ڈینیئل پرل کے والدین نے بھی فریق بننے کی استدعا کی ہے۔ مقتول کے والدین ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ میں فریق نہیں تھے۔

عدالت نے کیس کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Tags: ڈینیل پرل قتل کیسسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

نواز شریف کے ٹیسٹوں کی تحقیقات کرائی جائے، فواد چوہدری کا وزیراعظم کو خط

کورونا کے خلاف روس کی دوائی ایوی فیور کی سعودی عرب میں آزمائش شروع کرنے کا امکان

کمرہ عدالت میں سماجی فاصلے کا اصول نظرانداز کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان برہم

وزیراعظم کو گرین ایریا تبدیل کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ سپریم کورٹ برہم

مخصوص شعبوں کے علاوہ دیگر کاروبار ایس او پیز کے تحت کھول دیے جائیں گے، وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In