کورونا وائرس کے علاج کے لیے روس نے ایک دوائی تیار کی ہے جس کی آزمائش سعودی عرب کے ماہرین صحت کے ساتھ مل کر جلد شروع کی جائے گی۔
ایوی فیور نامی اس دوا کے متعلق تفصیلات کا اعلان روس کا ڈائرکٹ انوسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) جلد ایک ورچوئل پریس کانفرنس جلد کرے گا۔
متحدہ عرب امارات نے لمحوں میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کر لی
کورونا وبا کے دوران سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح میں 30 فیصد اضافہ
آر ڈی آئی ایف نے بتایا ہے کہ اس دوا کے کلینکل ٹرائل کے دوران استعمال سے کورونا کے مریضوں میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے اور روسی وزارت صحت کی جانب سے اسے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ بھی مل چکا ہے۔
آر ڈی آئی ایف کے چیف ایگزیکٹو کرل دیمتریف نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوی فیور کی سپلائی کے لیے سعودی عرب سے بات چیت جاری ہے، سعودی ماہرین کے ساتھ کلینیکل ٹرائل کے دوران سامنے آنے والے مثبت نتائج بھی شیئر کیے جا چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے سعودی عرب میں اس کے مزید کلینکل ٹرائل میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
آر ڈی آئی ایف کے مطابق ایوی فیور کورونا وائرس وائرس کی افزائش کے عمل کو روکتی ہے، اسے 2014 سے جاپان میں انفلوئنزا کی مختلف اقسام کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے اس پر تحقیق مکمل ہو چکی ہے۔
دیمتریف کا کہنا ہے کہ ایوی فیور نہ صرف روس میں کورونا وائرس کے خلاف رجسٹر ہونے والی پہلی دوا ہے بلکہ اب تک دنیا میں کورونا کے خلاف سب سے بہترین علاج بھی یہی ہے۔
دوائی کی تیاری کے آخری مرحلے میں اسے 330 مریضوں پر آزمایا جا رہا ہے، اسے روس کی فارماسیوٹیکل کمپنی شیمرار کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔
روسی ذرائع کے مطابق آر ڈی آئی ایف ایک ویکسین کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے جسے جلد دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔