• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مخصوص شعبوں کے علاوہ دیگر کاروبار ایس او پیز کے تحت کھول دیے جائیں گے، وزیراعظم

by sohail
جون 1, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم اس سال ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ گزارا کرنا پڑے گا، اس لیے عوام حکومتی ضابطہ کار پر عمل کریں تاکہ سخت لاک ڈاؤن نہ کرنا پڑے۔

لاک ڈاؤن کے متعلق فیصلہ

انہوں نے اعلان کیا کہ مخصوص شعبوں کے علاہ باقی سب کاروبار ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ایس او پیز پر عمل کریں ورنہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں کرفیو لگانا پڑے گا اور پھر ان علاقوں میں کاروبار تباہ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات چین اور مغربی ممالک جیسے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ان کی طرح لاک ڈاؤن کے متحمل ہو سکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مراعات یافتہ طبقے کا دباؤ تھا کہ سخت لاک ڈاؤن کیا جائے لیکن میں نے غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو بھی دیکھنا تھا جو اس لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہوتے۔

سیاحت کا شعبہ

انہوں نے کہا کہ ہم سیاحت کا شعبہ بھی کھولنے کا سوچ رہے ہیں تاکہ جن علاقوں میں سیاح آتے ہیں وہاں کا روزگار قائم رہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ

وزیراعظم نے کہا کہ این سی سی اجلاس کے فیصلے مطابق بڑی تعداد میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے پاس اسکریننگ کے لیے محدود وسائل تھے جس کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں کو تیزی سے نہیں واپس نہیں لایا جا سکا۔

عمران خان نے بتایا کہ اب دیگر ممالک میں موجود پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، ان کا ایئرپورٹ پر ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد وہ گھر چلے جائیں گے، ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر انہیں گھروں میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔

 حکومت کا لاک ڈاؤن پرغور کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں  چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنے یا نہ رکھنے سمیت تمام آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73862 ہو چکی ہے جبکہ اموات 1565 تک جا پہنچی ہیں۔

پنجاب میں تصدیق شدہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 26240 جبکہ سندھ میں 29647 مریض سامنے آئے ہیں،

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10027، بلوچستان میں 4393، گلگت بلتستان میں 711، اسلام آباد میں 2589 جبکہ آزاد کشمیر میں 255 ہو گئی ہے۔

Tags: پاکستان میں‌ لاک ڈاؤنوزیراعظم عمران خان
sohail

sohail

Next Post

صدر ٹرمپ کی متنازعہ پوسٹ نہ ہٹانے پر فیس بک ملازمین کی مارک زکربرگ پر تنقید

امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان سیروس عسگری رہا کر دیے گئے

افریقی ملک کانگو میں کورونا کے ساتھ ساتھ ایبولا وبا پھیلنے لگی، 5 افراد ہلاک

کورونا سے صحتیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کرگئے

زندگی میں کامیابی کا راز کون سی ایک خوبی میں پوشیدہ ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In