• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان اسٹیل ملز سے 7884 ملازمین کو فارغ کرنے کے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

by sohail
جون 5, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اسٹیل ملز نے 8884 میں سے 7884 ملازمین کو40 ارب روپے کی ادائیگیاں کرکے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز کی جانب سے وکیل سید نئیر عباس رضوی نے رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین نکالنے کا فیصلہ 15 اپریل کو ہیومن ریسورس بورڈ کی میٹنگ میں کیا گیا تاہم موجودہ اور سابق ملازمین کو 40 ارب کی ادائیگیاں کرنا ہونگی۔

5 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل ملز میں صرف 5 سو سے ایک ہزار ملازمین کی گنجائش ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز کے اخراجات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کارپوریشن کو مالی سال 2009 سے 2015 تک مسلسل بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2015 سے اب تک ملز بند پڑی ہے۔

ملز کے بند ہونے تک 15 ہزار ملازمین تھے جبکہ 1990 میں ملازمین کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ تھی، 2019 میں ملازمین کی تعداد 9350 رہ گئی جبکہ 2015 سے بند مل کے ملازمین کو 30 ارب کی ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اب تک بیل آؤٹ پیکجز اور تنخواہوں کی مد میں 92 ارب روپے ادا کر چکی ہے جبکہ مختلف منصوبوں کی مد میں قومی خزانے کو 229 ارب کا نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل مل ایک سال سے بغیر سربراہ کے چل رہی ہے لہٰذا استدعا ہے کہ نئے سی ای او کی فوری تعیناتی کے احکامات دیے جائیں جو ملازمین کی ریشنلائزیشن پلان سمیت روز مرہ کے معاملات دیکھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل ملز مالی سال 2004 سے 2008 تک مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن تھی اور 26.2 ارب روپے کا منافع کمایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مل کے حوالے سے 671 مقدمات ملک بھر کے مختلف عدالتی فورمز پر التوا کا شکار ہیں۔ مل کے پاس 18642 ایکڑ زمین موجود ہے۔

رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ اسٹیل ملز کی زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کیلئے پولیس اور رینجرز کی مدد فراہم کرنے کے احکامات دیے جائیں اور وفاقی حکومت کو ملازمین کو برطرفی پر تمام واجبات ادا کرنے کے احکامات بھی دیے جائیں۔

رپورٹ میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ اسٹیل ملز کے مختلف عدالتی فورمز پر ملتوی مقدمات کو ایک یا دو ماہ میں نمٹانے کے احکامات بھی دیے جائیں۔

Tags: پاکستان اسٹیل ملزسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

سندھ میں چھٹی سے 12 ویں تک آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیراعظم عمران خان

ایران میں کورونا وبا کی دوسری لہر شروع، صدر نے خبردار کر دیا

ناروے میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ 8 گھروں کو سمندر میں بہا لے گئی

کورونا وبا کے پھیلاؤ میں 80 فیصد کردار 'سپر سپریڈر' کا ہے، نئی تحقیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In