سندھ حکومت نے چھٹی سے بارہویں تک آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سیکرٹری تعلیم سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹفکیشن کے مطابق طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز یونیسیف اور مائیکروسافٹ کی مدد سے شروع کی جائیں گی، 75 تربیت یافتہ افراد اساتذہ کو آن لائن تعلیم کے حوالے سے تربیت دیں گے۔
چینی بچوں کو اسکول میں داخل ہوتے وقت کن احتیاطی تدابیر سے گزرنا پڑتا ہے؟
کورونا وائرس کے باعث دنیا کے تعلیمی نظام کی تشکیل نو ہو رہی ہے
سیکرٹری تعلیم سندھ نے تمام اضلاع میں ڈائرکٹر تعلیمات کو حکم دیا ہے کہ وہ 17 جون تک اساتذہ اور طلبہ کا تمام ریکارڈ فراہم کر دیں، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے آئی ٹی ماہرین کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے گزشتہ دو ماہ سے بند ہیں، وبا کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کو کھولنے کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔
اب تک 90 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1838 اموات واقع ہو چکی ہیں۔