• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیراعظم عمران خان

by sohail
جون 5, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، جن ممالک میں غربت زیادہ تھی وہاں لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تباہی پھیلی۔

ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے ہم نہیں روک سکتے، اگر لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کردیں تو مشکل وقت سے نہیں گزریں گے۔

پاکستان اگلے چند ہفتوں میں کورونا کی دوا ‘رمڈیسیویر’ کی پیداوار شروع کر دے گا

پاکستان کی کون سی اہم شخصیات کورونا وائرس کا نشانہ بن چکی ہیں؟

وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار سے زائد لوگوں کی اموات ہوئی ہیں، بھارت میں لاک ڈاوَن کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا، انہیں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود لاک ڈاؤن ختم کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگرفورس نے بے روزگار افراد کا ڈیٹا حکومت کو دینا ہے، انہوں نے جن بے روزگار افراد کی نشاندہی کی تھی انہیں اب پیسے دیے جائیں گے۔

عمران خان نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں میں کورونا کے متعلق شعور پیدا کریں، اگر محدود لاک ڈاؤن کیا گیا تو انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ٹائیگر فورس کی بھی ضرورت پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے باعث افریقہ میں قحط پڑ گیا ہے، پاکستان میں اس سے نمٹنے کے لیے بھی ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی ضرورت ہو گی۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کے پروگرام میں ٹائیگرفورس کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں 10 لاکھ رضا کار رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ہمارے بعد دیگر ممالک نے بھی رضاکار فورس بنائی ہے، برطانیہ میں ڈھائی لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی جس میں سے 35 ہزار نے کام کیا، اٹلی میں 60 ہزار افراد نے رضاکار فورس میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث پاکستان کے محصولات میں 8 سو ارب روپے کی کمی آئی ہے، پہلے سال جو ٹیکس اکٹھا ہوا اس کا آدھا حصہ سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کے سود پر خرچ ہو گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ حکومتوں کے قرضوں کے سود کی مد میں 5ہزار ارب روپے ادا کر چکے ہیں

وزیراعظم کے مطابق پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ملک تھا جس نے رمضان میں تراویح کیلئے مساجد کو کھلا رکھا۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسٹائیگر فورسٹڈی دلکورونا وائرسوزیراعظم عمران خان
sohail

sohail

Next Post

ایران میں کورونا وبا کی دوسری لہر شروع، صدر نے خبردار کر دیا

ناروے میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ 8 گھروں کو سمندر میں بہا لے گئی

کورونا وبا کے پھیلاؤ میں 80 فیصد کردار 'سپر سپریڈر' کا ہے، نئی تحقیق

پاکستان اسٹیل ملز کے سال بہ سال خسارے اور نفع کی داستان

بھارت میں کورونا کی شدت، مریضوں کی تعداد اٹلی سے بھی بڑھ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In