• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ٹڈی دل کو روکنا ممکن نظر نہیں آ رہا، پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب

by sohail
جون 6, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب حکومت نے ٹڈی دل کے حملوں اور ملک میں اس کی وجہ سے خوراک کی کمی جیسی صورتحال سے سپریم کورٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا 3 لاکھ اسکوائر کلومیٹر رقبہ اس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ٹڈی دل کے مسلسل بڑھنے کیوجہ سے اسے روکنا ممکن نظر نہیں آ رہا۔

 پنجاب حکومت نے ٹڈی دل کے حوالے سے تفصیلات کا ذکر اپنی رپورٹ میں کیا جو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر لیے جانے والے سوموٹو کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کا 60 فیصد، سندھ کا 25، پنجاب کا 15 فیصد رقبہ ٹڈی دل سے متاثر ہوسکتا ہے، اگر ٹڈی دل کی نشونما کو نہ روکا گیا تو پورا ملک متاثر ہوگا، پنجاب اور سندھ اس کے پیداواری زون میں آتے ہیں۔

رپورٹ میں جاری سروے سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں جس کے مطابق 48 لاکھ 85 ہزار، 492 ہیکٹر پر سروے مکمل کیا جاچکا، ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے 771 مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

771 ٹیمیں 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل ہیں، حکومت پنجاب نے ایک لاکھ 49 ہزا 68 ہیکٹر ایکٹر رقبے پر سپرے کیا جا چکا ہے، ٹڈی دل پوری دنیا کی زراعت کیلئے خطرہ بن چکی ہے، پنجاب کا 15 فیصد ایریا ٹڈی دل سے متاثر ہوا ہے، پنجاب میں این ڈی ایم اے اور لوکل گورنمنٹ ملکر ٹڈی دل سے نبرد آزما ہیں، صوبہ میں اس کے خاتمے کیلئے 5 ہوائی جہاز, 50 اسپرے مشینیں اور 50 اینٹرومولوجسٹس کی فوری ضرورت ہے۔

کورونا وبا سے متعلق پنجاب حکومت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شاپنگ مالز اور پلازے کھول دیے گئے ہیں اور وفاقی حکومت کے احکامات پر مارکٹیں اور شاپنگ مالز پیر سے جمعہ تک کھولنے کی اجازت ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹری ورکرز کو تنخواہیں اور بقایا جات ادا کر دیے گئے ہیں جبکہ سینٹری ورکرز اور طبی عملے کو پی پی ایز اور ماسک سمیت دیگر حفاظتی سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بھی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس کے مطابق این سی او سی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وینٹی لیٹرز کی تقسیم صوبوں کی بجائے تمام بڑے شہروں میں ضرورت کے مطابق کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے نے 1473 وینٹیلیٹرز کا آڈر 5جون کو دے دیا ہے جن میں سے 341 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ چکے ہیں، 15 جون تک مزید 245 وینٹی لیٹرز پہنچنے کی امید ہے جبکہ 30 جون تک مزید 576 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے۔

اسی طرح جولائی کی 15 تاریخ تک 100 جبکہ جولائی کی 30 تاریخ تک مزید 140 وینٹی لیٹر پاکستان پہنچ جائینگے، 30 پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز کا آڈر بھی دیا جا چکا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں ایک سو گنا اضافہ ہو چکا ہے، پانچ گھنٹے کی ایک شفٹ میں 30360 ٹیسٹ کرنے تک کی صلاحیت حاصل کی جا چکی ہے، ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافہ این ڈی ایم اے کی جانب سے کی جانے والی خریداری سے ممکن ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چین نے اسلام آباد میں 250 بستروں کا قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے لئے 4 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر میں این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ صوبوں اور ریجنز کو کورونا مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدائیت کی ہے۔

مذکورہ کیس میں سندھ حکومت نے رپورٹ جمع کراتے ہوئے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبہ میں  سنیٹری اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جائیگی اور ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف کیلئے ہیلتھ رسک الاؤنس بھی منظور ہو چکا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا میں اضافہ کے باوجود موثر اقدامات سے مریضوں کی صحت یابی میں بہتری دیکھی گئی ہے، کورونا مریضوں کی صحتیابی کا تناسب21 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہو گیا ہے۔

سندھ حکومت نے تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق بھی سپریم کورٹ کو آگاہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 140 ملین کی منظوری دے دی ہے، سیںٹری ورکرز کی قابل ادا تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 239 ملین کی سمری بھیجی جا چکی ہے، آئندہ سماعت تک سینٹری ورکز کے تمام واجبات ادا کر دئیے جائیں گے جبکہ سیںٹری ورکرز کو حفاظتی کٹس بھی فراہم کی جائینگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 13 مئی سے 3 جون کے درمیان کورونا مریضوں کی تعداد میں 19 ہزار کیسز کا اضافہ ہوا، 16022 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اسی عرصہ میں  سندھ میں کورونا سے 555 اموات ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کا فیلڈ آئیسولیشن سنٹرز اور اسپتالوں کی گنجائش بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے، آئی سی یو بیڈز کی گنجائش 203 سے بڑھا کر 226 کردی گئی ہے اور اس وقت بھی 67 آئی سی بیڈز خالی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روزانہ کی ٹیسٹنگ گنجائش بڑھ کر 8650 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مریضوں کہ دیکھ بھال  کے لیے اضافی میڈیکل اسٹاف بھرتی کیا گیا ہے،1500 ڈاکٹرز،2382 نرسز،500 ہیلتھ ٹینیکل کو بھرتی کیا گیا ہے اور ڈاکٹرز، میڈیکل عملہ کے لیے 15 دن کے حفاظتی سامان کا اسٹاک یقینی بنایا گیا ہے۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ صوبہ میں روزانہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی صلاحیت صرف 2860 ٹیسٹ ہے، سرکاری سطح پر روزانہ 1710 اور پرائیویٹ لیب روزانہ 1150 کورونا ٹیسٹ کرتی ہیں جبکہ رپورٹ جمع کرانے تک صوبہ میں کورونا کے کل  11373 مریض ریکارڈ کیے گئے اور وبا کے باعث 500 اموات ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں قرنطینہ سنٹرزسے 3861 مریض گھروں کو جا چکے ہیں اور قرنطیبہ سنٹرز میں اس وقت 5290 کورونا کے مریض موجود ہیں۔

Tags: ٹڈی دلٹڈی دل کا حملہسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

فروغ نسیم کی تجویز پرجسٹس (ر) فرخ عرفان کے بجائے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مواد کی جانچ کی گئی، صدر پاکستان

پاکستان اب کورونا سے بچے گا اور نہ ہی معاشی بحران سے، بلاول

6 ماہ میں کورونا کے متعلق ہم نے کیا سیکھا؟ اگلے 6 ماہ کیسے ہوں گے؟

جنوبی امریکہ کے ملک کیوبا نے کورونا پر کیسے قابو پایا؟

29 ارب کی شوگر سبسڈی کا کیس نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In