• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

رحمان ملک پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سنتھیا رچی نے مزید تفصیل بتا دی

by sohail
جون 7, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ٹوئٹ اور الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے الزامات کی مزید تفصیلات سامنے لے آئیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزا کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیجا اور اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی جب کہ مخدوم شہاب الدین نے کندھے پر مساج کرنے کی کوشش کی۔

امریکی خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بینظیر کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اس کی تفصیل پیپلزپارٹی کے ہی ایک سینئر رہنما نے انہیں فراہم کی تھیں۔

دوسری جانب رحمان ملک سمیت یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین  اِن الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی۔

انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔

اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔

امریکی خاتون کے الزامات پر پیپلزپارٹی نے قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت سے  رجوع کیا ہے جس پر سنتھیا کو 9 جون کو جسٹس آف پیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags: امریکی خاتون کے رحمان ملک پر الزاماترحمان ملکسنتھیا رچی
sohail

sohail

Next Post

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس کا شکار

امریکی خاتون سنتھیا رچی کا سفری ریکارڈ سامنے آ گیا، 52 بار پاکستان آئیں

حدیقہ کیانی اور اشنا شاہ کے درمیان سوشل میڈیا پر تکرار

کیا ڈاکٹر کورونا کا غلط علاج کر رہے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In