پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام عائد کرنے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کا پاسپورٹ اور سفری ریکارڈ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق وہ دو مختلف پاسپورٹس پر 52 بار پاکستان آئیں۔
ذرائع کے مطابق وہ پہلی بار 9 نومبر 2009 کو پاکستان آئیں اور تین دن کراچی میں قیام پذیر رہنے کے بعد وہیں سے واپس امریکہ چلی گئیں۔
رحمان ملک پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سنتھیا رچی نے مزید تفصیل بتا دی
جیو نیوز کے مطابق انہیں امریکی حکومت کی جانب سے پہلا پاسپورٹ 9 دسمبر 2008 کو جاری ہوا جبکہ دوسرا پاسپورٹ 18 جولائی 2018 میں بنا۔
ان کے پاسپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کی تاریخ پیدائش 22 اپریل 1976 ہے اور وہ امریکی ریاست لوئزیانہ میں پیدا ہوئیں۔
وہ 10 سال سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں، انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق سربراہ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے متعلق کئی انکشافات کیے، بعد ازاں انہوں نے رحمان ملک پر زیادتی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔