کورونا وبا نے جنوبی ایشیاء میں اپنے پنجے گاڑنے شروع کر دیے ہیں، بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے ہاتھوں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک میں ایک ہی دن میں 10 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 357 رہی ہے جو بھارت میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
غیرملکی میڈیا نے بھارت کی کورونا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام قرار دے دی
او بلڈ گروپ والے افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کا امکان نسبتاً کم ہوتا ہے، نئی تحقیق
ہمیں جان بوجھ کر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے متعلق سوچنا چاہیئے، برطانوی سائنسدان
اب تک بھارت میں 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے نئے کیسز کی تعداد 10 ہزار کے قریب جا رہی ہے جس سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ملک کورونا وائرس کی نئی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔
اسی طرح بنگلہ دیش نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3187 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 37 مزید اموات واقع ہو گئی ہیں، ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 78 ہزار سے بڑھ چکی ہے اور 1049 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
پاکستان کو دیکھا جائے تو یہاں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ تعداد میں 6 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے، اب تک وبا کے ہاتھوں پاکستان میں 2409 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
افغانستان کی وزارت صحت نے 748 نئے کیسز رپورٹ کیے ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 23 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، اب تک کل اموات 426 ہو چکی ہیں۔