• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

71 کھرب 37 ارب کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا

by sohail
جون 12, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیربرائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2020۔21 پیش کر دیا ہے، کل حجم 71 کھرب 37 ارب روپے ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے 4963 ارب کے محصولات جبکہ 1610 ارب روپے نان ٹیکس آمدنی کی صورت میں اکٹھے کیے جائیں گے۔

وفاق قومی مالیاتی کمیشن کے تحت صوبوں کو 2374 ارب روپے ادا کرے گا، آئندہ مالی سال کے لیے وفاق کی خالص آمدنی کا تخمینہ 3700 ارب روپے جبکہ کل وفاقی اخراجات کا تخمینہ 7137 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

بجٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کا 7 فیصد بنتا ہے، روپوں کے حساب سے یہ 3437 ارب روپے ہے۔

دفاع، تعلیم اور صحت

وفاقی حکومت نے دفاع کے شعبے کے لیے 1289 ارب روپے مختص کیے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے مختص رقم کو 59 ارب سے بڑھا کر 64 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح یکساں نظام تعلیم، مدرسوں کی قومی دھارے میں شمولیت اور تعلیم سے متعلق دیگر معاملات کے لیے 5 ارب اور  تحقیق، مصنوعی ذہانت، خلائی ٹیکنالوجی وغیرہ کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

صحت کے شعبے کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

صوبوں کا حصہ

بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران صوبوں کو 2 ہزار 874 ارب روپے دیے جائیں گے، ان میں پنجاب کا حصہ ایک ہزار 439، سندھ کا 742 ارب روپے، خیبرپختونخوا کو 478 ارب روپے جبکہ بلوچستان کو 265 ارب روپے ملیں گے۔

کورونا وائرس

وفاقی بجٹ میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے 1200 ارب روپے سے زائد کے پیکج کی منظوری دی گئی ہے، 875 ارب روپے کی رقم وفاقی بجٹ میں، طبی آلات کی خریداری کے لیے 71 ارب، غریب خاندانوں کے لیے 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Tags: وفاقی بجٹ
sohail

sohail

Next Post

ایک تھائی ماں کے بنائے ہوئے حفاظتی فیس شیلڈز کے چرچے

دفاعی بجٹ کے لیے مختص رقم سے 33 ارب روپے اضافی لینے کا انکشاف

ڈالر اوپر جانے سے پی ایس او کو 20 ارب روپے کا بڑا جھٹکا لگنے کا انکشاف

بجٹ منظوری کے بغیر پنجاب رینجرز کو 30 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف

شاہد آفریدی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In