• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ڈالر اوپر جانے سے پی ایس او کو 20 ارب روپے کا بڑا جھٹکا لگنے کا انکشاف

by sohail
جون 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈالر کی روپے کے مقابلے میں بہت زیادہ قدر بڑھنے کے مالی نقصانات دھیرے دھیرے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز پیش کی گئی سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کو ڈالر کی قمیتیں بڑھنے سے 20 ارب روپے کا نقصان ہوا جسے عوام کی جیب سے فوری طور پر پورا کر دیا گیا۔

جہاں ایک طرف ڈالر اوپر جانے سے پی ایس او سے 20 ارب روپے کا نقصان ہوا وہیں اس کی ڈیفالٹ ادائیگی کے نام پر 11 ارب روپے کی الگ ادائیگی بھی کی گئی ہے۔

یوں پی ایس او نے رواں سال حکومت پاکستان سے صرف ڈالر ریٹ اوپر جانے اور ڈیفالٹ ادائیگیوں کے نام پر 31 ارب روپے عوام کے ٹیکسوں سے لے لیے ہیں۔

یہ 31 ارب روپے جاری مالی سال کے بجٹ میں منظور نہیں ہوئے تھے لہذا سپلمنڑی گرانٹس کے نام پر یہ بھاری رقم جاری کی گئی۔

اس رقم کی منظوری قومی اسمبلی نئے مالی سال کے بجٹ کے ساتھ دے گی۔

بجٹ دستاویزات مطابق اس سال جب ڈالر کے ریٹ میں اچانک بہت اضافہ کیا گیا تو جہاں دیگر شعبہ زندگی کو جھٹکے لگے وہیں پاکستان اسیٹ آئل کو بھی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

روپے کی قدر میں کمی کے بعد ڈالر اور روپے میں فرق کا خسارہ پورا کرنے کے لیے پٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو سمری بھیجی تھی کہ فوری طور پر اسٹیٹ آئل کو 20 ارب روپے ادا کریں تاکہ تیل کی سپلائی جاری رہے۔

یوں ڈالر اوپر جانے سے جہاں ملکی قرضوں کی سود کی لاگت بیٹھے بٹھائے بڑھ گئی وہیں اسٹیٹ آئل جیسے ادارے بھی ڈالر گردی کا شکار ہوئے اور ایک سال میں ڈالر اور روپے کی قدر کا فرق پورا کرنے کے لیے 20 ارب روپے عوام کی جیب سے نکال کر دیے گئے۔

Tags: پاکستان اسٹیٹ آئل
sohail

sohail

Next Post

بجٹ منظوری کے بغیر پنجاب رینجرز کو 30 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف

شاہد آفریدی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزا کورونا کے باعث انتقال کر گئے

معروف اداکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناء پر بوگس چیک کا مقدمہ درج، اداکارہ روپوش

چینی دارالحکومت میں کورونا نمودار، بیجنگ کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In