پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات سے کورونا کی علامات شروع ہوئی تھیں، جسم میں درد ہو رہا تھا، چنانچہ انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ وہ اس وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
شاہد آفریدی کہا کہ انہیں صحتیابی کے لیے سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران سابق آل راؤنڈر فلاحی سرگرمیوں میں مصروف رہے اور ملک کے مختلف حصوں میں جا کر ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کرتے رہے۔