• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایک تھائی ماں کے بنائے ہوئے حفاظتی فیس شیلڈز کے چرچے

by sohail
جون 13, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تھائی لینڈ میں بسنے والی ایک اکیلی ماں نے چہرے کی ڈھالیں بنانے کا کاروبار شروع کیا ہے جس میں وہ کارٹون، گیمز اور سائنس فکشن فلموں کے کرداروں کو فیس شیلڈز پر آویزاں کرتی ہیں تاکہ اسے بچوں کے لیے پرکشش بنایا جا سکے۔

یہ کام وہ اس امید کے ساتھ کرتی ہے کہ بچوں کی حفاظت کو فروغ دیا جائے کیونکہ اس کا ملک حال ہی میں کورونا وبا کے خلاف فتحیاب ہوا ہے۔

31 سالہ میسا ٹیلرڈ اپنے چھوٹے سے کمرے پر مشتمل اسٹوڈیو سے مختلف نمونوں کو ڈیزائن کرتی ہیں اور بڑی احتیاط سے مشہور افسانوی سپر ہیروز اور ویلنز کے اسٹیکرز کو چہروں کی ڈھالوں پر چپکا دیتی ہیں، ان کا مطمح نظر سیفٹی اور اسٹائل کو ملانا اور اپنے کاروبار کو وسعت دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر فیس شیلڈ ٹرانسپیرنٹ ہوتے ہیں جس سے لوگ جلد بیزار ہو جاتے ہیں، لیکن یہ مزاحیہ ڈیزائن لوگوں کا حوصلہ بڑھائیں گے تاکہ وہ انہیں پہننے لگیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کم ازکم ان کرداروں کے ساتھ بچے ضرور اس شیلڈ کو پہننا پسند کریں گے اور اسکول میں اپنے دوستوں کو بھی دکھائیں گے۔

چند ماہ قبل میسا کی آمدن کا کوئی ذریعہ نہ تھا لیکن اب وہ معاشی طور پر اپنے آپ کو مضبوط بنانے کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ وہ اب ایک ہی وقت میں تقریباً 50 سے 100 شیلڈز بنانے کے آرڈرز وصول کر رہی ہے جہاں  وہ ایک شیلڈ کو تقریباً 6 ڈالر میں فروخت کرتی ہے۔

میسا کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے مستقبل میں یہ میرے لیے آمدن کا اہم ذریعہ بن جائے کیونکہ کھلونے بیچنے والے اسٹور مجھے ہول سیل فروخت کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔

تھائی لینڈ اپنی معیشت کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش میں عائد پابندیوں میں نرمی کر رہا ہے۔ تاہم وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی دوری کے اقدامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا کے باعث 58 اموات ہوئی ہیں جبکہ 3125 مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت صحتیاب ہو گئی ہے، 17 روز سے کورونا کا نیا مریض سامنے نہیں آیا۔

Tags: کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

دفاعی بجٹ کے لیے مختص رقم سے 33 ارب روپے اضافی لینے کا انکشاف

ڈالر اوپر جانے سے پی ایس او کو 20 ارب روپے کا بڑا جھٹکا لگنے کا انکشاف

بجٹ منظوری کے بغیر پنجاب رینجرز کو 30 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف

شاہد آفریدی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزا کورونا کے باعث انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In