• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

دفاعی بجٹ کے لیے مختص رقم سے 33 ارب روپے اضافی لینے کا انکشاف

by sohail
جون 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز پیش کی گئی بجٹ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سال  پاکستان آرمی نے مالی سال 2019/20 کے سالانہ مختص دفاعی بجٹ سے 33 ارب روپے زیادہ بجٹ لیا ہے۔

یہ سپلمنڑی بجٹ اب قومی اسمبلی نئے بجٹ 2020/21 ساتھ منظور کرے گی۔

اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق اس سال آرمی نے حکومت سے 33 ارب زیادہ لیے جس میں آپریٹنگ اخراجات کے لیے 17 ارب روپے دیے گئے۔

اس سپلمنڑی بجٹ کی ایک وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ رواں مالی سال فوج نے دفاعی بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ نہیں مانگا تھا کیونکہ ملکی معاشی حالات اچھے نہیں تھے۔

موجودہ آرمی قیادت کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر حالات خراب ہونے کے باوجود وہ ملکی خزانے سے زیادہ بجٹ نہیں لیں گے۔ تاہم اب پتہ چلا ہے کہ مالی ڈسلپن کے باوجود رواں مالی سال میں حالات ایسے ہو گئے کہ انہیں حکومت سے دفاعی بجٹ کی مد میں 33 ارب روپے اضافی لینے پڑے جن کی منظوری پارلیمنٹ نہیں دی تھی۔

وزارت دفاع کی سمری پر وزیراعظم کے دستخط کے بعد اس بھاری رقم کی منظوری ای سی سی کے اجلاسوں میں دی گئی جس کی صدارت حفیظ شیخ کرتے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق سیکورٹی ڈویژن ساؤتھ کو 11 ارب روپے ان کے منظورشدہ بجٹ سے زیادہ سپلمنڑی گرانٹ کی شکل میں دیے گئے ہیں۔ پاکستان میڈیکل اسٹور کو 7 ارب روپے کا نیا اضافی بجٹ دیا گیا۔

اسی طرح پاکستان آرمی کو کرورنا وائرس سے متعلقہ آلات لینے کے لیے فوری طور پر 2 ارب روپے دیے گئے۔ سول ورکس کے لیے 2.7 ارب روپے، ائرفورس اور پاک نیوی کو بھی مختلف مد میں چھ ارب دیے گئے۔

وزارت داخلہ کے سیسنا جہاز کی مرمت کے لیے 31 لاکھ جب کہ پاکستان ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے 3 ارب روپے دفاعی بجٹ کے نام پر دیے گئے ہیں۔

Tags: دفاعی بجٹ
sohail

sohail

Next Post

ڈالر اوپر جانے سے پی ایس او کو 20 ارب روپے کا بڑا جھٹکا لگنے کا انکشاف

بجٹ منظوری کے بغیر پنجاب رینجرز کو 30 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف

شاہد آفریدی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزا کورونا کے باعث انتقال کر گئے

معروف اداکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناء پر بوگس چیک کا مقدمہ درج، اداکارہ روپوش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In