• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا سے پہلے پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی، اسد عمر

by sohail
جون 15, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے آنے سے پہلے پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی تھی۔

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں برس فروری تک ریونیو میں ساڑھے 16 فیصد اضافہ ہوا، بیرون ملک سرمایہ کاری گزشتہ برس سے دوگنا ہو گئی تھی، زرعی شعبے میں 2.8 فیصد اضافہ ہو چکا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا تھا، ملکی برآمدات میں ساڑھے چار فیصد اضافہ ہو رہا تھا، جاری کھاتوں کا خسارہ 73 فیصد کم ہو گیا تھا۔

انہوں نے خواجہ آصف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی دعا بڑی خطرناک ہوتی ہے، مجھے ڈر ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ن لیگ کو آیندہ انتخابات میں کوئی سیٹ ہی نہ ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے جب کینسراسپتال کیخلاف تقریر کی تو اس سال اسپتال کو ریکارڈ چندہ ملا۔ ‏

اسد عمر نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی دنیا بھر میں ناکام ہوچکی ہے، امریکہ نے پابندیاں ختم کردیں وہ بھی اسے برداشت نہیں کر سکے۔ ‏

اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی نے کورونا کے 653 کیسز پر سخت لاک ڈاؤن کر دیا لیکن کورونا کی شدت بڑھتی گئی اور ملک میں بھوک اتنی بڑھی کہ لوگوں کو موت کا سامنا ہے

اسد عمر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بھارتی معیشت کا بہت نقصان ہوا، 12 کروڑ لوگوں کا روزگار ختم ہوا اور 65 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ‏اپریل میں برطانیہ کی معیشت 20 فیصد کم ہوئی، کورونا 180 ممالک میں پھیلا ہوا ہے، اس کا عمران خان ذمہ دار نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہیں، وہ صرف انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میرا تو ای سی ایل پراعتماد ہی ختم ہو گیا، اگرجعلی رپورٹس دکھا کر فرار ہوا جا سکتا ہے تو پھر ای سی ایل کا کیا فائدہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اس رہنما کی پیروی چھوڑ دیں جس کی جائیدادیں ملک سے باہر ہوں، عمران خان 8 ماہ جواب دیتا رہا، 8 ماہ بعدعدالت نے کہا کہ عمران خان صادق بھی ہیں اورامین بھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک جج نے ان سے آخری دن بھی پوچھا کہ ایک کاغذ دکھا دیں جس سے آپ کا کیس ثابت ہو جائے لیکن آپ سپریم کورٹ میں قطری خط لہراتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی لوگ کہتے تھے کہ عمران خان کرکٹر ہیں، ان کو سیاست کا کیا پتا، 2013 میں تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی اور ہم پانچ سال یہی سنتے رہے کہ پرویزخٹک ناکام ہوئے لیکن اگلے انتخابات میں کے پی میں دوبارہ حکومت بنائی ہے۔‏

اسد عمر نے کہا کہ کیا نیب کا قانون بنانے میں تحریک انصاف کا کوئی حصہ تھا؟ قانون ان کا بنایا ہوا، نافذ کرنے والا ان کا تعینات کردہ اور الزام پی ٹی آئی پر لگاتے ہیں۔ ‏

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے نوکروں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے نکلے، جو بےنامی کام کرتے ہیں اب پاکستان کے قانون کے مطابق مجرم ہیں۔

‏اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ قرضے لے کر حکومت چلاتی رہی، ان کے بانڈز جنہوں نے لیے یہ بھی لسٹ لےآئیں ہم بھی لے آتے ہیں، اپوزیشن لیڈر ملک کے سفیدپوش اورغریب طبقے کی بھی بات کریں۔

Tags: Asad UmarAsad Umar speechCoronavirusKhawaja Asifاسد عمراسد عمر کی تقریرپاکستان میں‌ کورونا وائرسخواجہ آصف
sohail

sohail

Next Post

ریفرنس کے بجائے پہلے ٹیکس قانون کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے، سپریم کورٹ کی تجویز

'کراچی افیئر' کیس میں فرانسیسی حکومت کے تین سابق عہدیداروں کو سزا

چین اور بھارت کی فوجوں میں لڑائی، ایک کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سشانت سنگھ کی خودکشی کی وجہ بتا دی

منی ٹریل پر بحث کے دوران سپریم کورٹ میں سلائی مشین کے کاروبار کی گونج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In