ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سال کا پہلا سورج گرہن اتوار 21 جون کو ہو گا، یہ سورج گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن صبح 8 بج کر 46 منٹ پر شروع ہو گا لیکن یہ مختلف شہروں میں مختلف اوقات میں نظر آئے گا۔
11 بجکر 40 منٹ پر سوج گرہن عروج پر ہو گا جبکہ دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر ختم ہو جائے گا، ڈیڑھ گھنٹے تک مکمل سورج گرہن جاری رہے گا اس کے بعد ایک بجے کے قریب ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زیادہ تر شہروں میں دن کے وقت اندھیرے جیسا ماحول ہو گا، اس دوران سورج کے گرد ہالہ بھی موجود ہو گا۔
سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین اور سورج کے درمیان چاند آ جاتا ہے جس کی وجہ سے مکمل گرہن کی صورت میں سورج کا بیشر حصہ چھپ جاتا ہے، اسے رنگ آف فائر بھی کہا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل سورج گرہن کا نظارہ سکھر سے گوادر تک کیا جا سکے گا۔
2020 میں اگلا سورج گرہن 14 دسمبر کو پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔