افریقی ملک نائجیریا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وبا کو روکنے کے لیے ایک منفرد ویکسین تیار کر لی ہے۔
ویکسین کی تحقیق پر کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اولادیپو کولاول نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انہوں نے کورونا کی جو ویکسین تیار کی ہے، وہ ٹیسٹ کے دوران افریقہ کے مقامی افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوئی ہے۔
امریکی کمپنی اکتوبر میں کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں مہیا کرنے کے لیے پرامید
کورونا ویکسین پر پہلا حق کس کا ہوگا؟ امریکہ اور فرانس میں جھگڑا شروع
انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو ویکسین کی تیاری کے لیے تحقیق کرنے کے لیے 20 ہزار ڈالر دیے گئے تھے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ابھی یہ ویکسین تجرباتی مراحل میں ہے اور اسے عوامی سطح پر میسر ہونے میں ڈیڑھ برس لگ سکتا ہے۔
ڈاکٹر اولادیپو کولاول کے مطابق اس ویکسین کو متعدد بار ٹیسٹ کیا گیا اور اس کے نتائج تسلی بخش نکلے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ہمارا جذبہ ہے کہ ہم اس عالمی وبا کے موقع پر مسائل حل کرنے والوں کے طور پر سامنے آئیں، یہ ویکسین حقیقی ہے، ہم نے اسے بار بار ٹیسٹ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کی تیاری میں بہت زیادہ وقت اور کاوشیں صرف ہوئی ہیں، پورے افریقہ سے مریضوں کے نمونے حاصل کیے گئے، اب ہمیں حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا انتظار ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ویکسین افریقی شہریوں کے لیے خاص طور پر بنائی گئی ہے لیکن دوسرے ممالک کے لیے بھی یہ کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔
کورونا وائرس اپنی ساخت بدل کر ویکسین کی تیاری مشکل بنا سکتا ہے، نئی تحقیق
یاد رہے کہ کورونا کی عالمی وبا سے اب تک 90 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے 4 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔