• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حوثیوں کا سعودی عرب کے دارالحکومت پر بڑا میزائل حملہ

by sohail
جون 23, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے بہت اندر تک ایک بڑا حملہ کیا ہے اور میزائلوں سے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن سے چلائے گئے بیلسٹک میزائل ریاض تک پہنچ گئے تاہم انہیں رستے میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ منگل کی صبح ریاض میں دو بڑے دھماکوں کی آواز آئی اور اس نے شہر کے قریب دھوئیں کی لکیریں پھیلتی دیکھیں۔

گزشتہ ماہ کورونا وبا کے باعث فریقین کے درمیان چھ ہفتے کے لیے جنگ بندی کر دی گئی تھی تاہم ایک بار پھر لڑائی شروع ہو گئی ہے، حوثی میزائل اور ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملہ کرتے ہیں جبکہ سعودی فوج فضائی حملوں کے ذریعے جواب دیتی ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق حوثیوں کے فوجی ترجمان چند گھنٹوں میں اس حوالے سے تفصیل بتائیں گے۔

سعودی عرب اور ان کی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ ان کی فوج نے حوثیوں کی جانب سے ریاض پر فائر کیے گئے میزائلوں کو رستے میں تباہ کر دیا ہے، اس حملے کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے جنوبی سرحدی شہر نجران اور جزان پر فائر کیے گئے تین میزائلوں کو بھی اتحادی فوج نے تباہ کر دیا ہے، اسی طرح دارالحکومت ریاض کی جانب بھیجے گئے ڈرون طیاروں کو بھی گرا دیا گیا ہے۔

مارچ 2015 میں جب ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب کے ہمدرد حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا تھا تو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پھیل گئی تھی اور جنگ چھڑ گئی تھی۔

اس جنگ کو خطے میں عرب ایران پراکسی جنگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Tags: حوثی باغیحوثیوں کا حملہیمن سعودی عرب جنگ
sohail

sohail

Next Post

رواں برس صرف 1000 افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے، سعودی وزیر

کیا حکومت اسکول کھولنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے؟

لاہور ہائی کورٹ: عثمان بزدار کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

سابق صدر آصف زرداری سیاسی طور پر متحرک، پارٹی رہنماؤں سے روابط شروع

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی، اراکین کے درمیان گرماگرمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In