• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی، اراکین کے درمیان گرماگرمی

by sohail
جون 23, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، اجلاس میں فواد چوہدری کے گزشتہ روز کے بیان پر اراکین کے درمیان گرماگرمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر نے فواد چوہدری کے بیان کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جس پر انہوں نے کابینہ اراکین کو گفتگو میں احتیاط اور اتحاد قائم رکھنے کی ہدایت کی۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں رسہ کشی کے متعلق اہم انکشافات کر دیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بعض وزرا اور مشیروں کی کارکردگی پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے اسد عمر، رزاق داؤد اور ندیم بابر کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ کابینہ کے اندر سے لوگ سازشیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ ہمارے ساتھ گیم ہو رہی ہے، ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے، کابینہ میں کچھ کہا جاتا ہے باہر کچھ اور کہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم وزیراعظم بن چکے ہیں، وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو جذباتی دیکھ کر کہا کہ فیصل ریلیکس رہو۔

تاہم فیصل واوڈا نے اپنی بات جاری رکھی اور کہا کہ ہم پی ٹی آئی کا نظریہ دبنے نہیں دے سکتے، ہمیں معلوم ہے کون کیا کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کابینہ میں کچھ بتایا جاتا ہے، کاغذوں میں فیصلے کچھ اور طرح کے ہوتے ہیں، ہمیں وزیراعظم کے سامنے سیدھی بات بتائی جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو کہا کہ ان کے پاس کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 6 ماہ کا وقت ہے، انہوں نے الٹی میٹم دیا کہ وہ اس عرصے میں کارکردگی بہتر بنائیں۔

وزیراعظم نے مشیران اور معاونین خصوصی سے دوہری شہریت کی تفصیلات طلب کر لیں، انہوں نے حکم دیا کہ یہ لوگ اپنی شہریت کی تفصیلات کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اسد عمر اور جہانگیر ترین کے درمیان مسلسل کشمکش جاری رہی، پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو وزارت سے نکلوایا اور بعد میں اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرا دی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے اختلافات اسقدر بڑھ گئے تھے کہ سیاسی لوگ کھیل سے ہی باہر ہو گئے اور ان کی جگہ ایسے افراد آ گئے جن کا سیاست سے تعلق نہیں تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے باہر کے لوگ نہ ہی عمران خان کے وژن کو جانتے ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی صلاحیت ہے، انہوں نے وزیراعظم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

Tags: اسد عمرعمران خانفیصل واوڈاوفاقی کابینہوفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی
sohail

sohail

Next Post

'پائلٹس کورونا کے متعلق گفتگو کر رہے تھے' کراچی طیارہ حادثہ رپورٹ اسمبلی میں پیش

ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کی زد میں

کرکٹر محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ پہلے مثبت اور پھر منفی

حکومتی رکن قومی اسمبلی کی کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹڈی دل کھانے پر تحقیق کی تجویز

ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان سے دبئی کے لیے پروازیں روک دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In